 | | | دورے میں ٹیسٹ میچ بھی کھیلے جائیں گے |
پاکستان کی کرکٹ ٹیم آئندہ برس مارچ میں سری لنکا کا دورہ کرے گی جس میں دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آپریشنز سلیم الطاف نے بتایا کہ ’ہمیں سری لنکا سے دورے کا شیڈول موصول ہو گیا ہے‘۔ ٹیسٹ میچ کولبمو اور کینڈی میں کھیلنے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ ایک روزہ میچ دمبولہ اور کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔ ایشیا کپ کے ملتوی ہو جانے کی وجہ سے دورے میں ٹیسٹ میچوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق پاکستان کی ٹیم بارہ مارچ کو کولمبو پہنچے گی اور اس دورے میں ایک روزہ میچ ٹیسٹ میچوں سے پہلے کھیلے جائیں گے۔ |