شعیب کی بولنگ پر اعتراض ختم؟ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے کرکٹ آلراؤنڈر شعیب ملک کے انٹرنیشنل کرکٹ میں دوبارہ بولنگ کرنے کے امکانات ایک نئی رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد بڑھ گئے ہیں۔ شعیب ملک کے بولنگ ایکشن پر جنوبی افریقہ کے ایک سپورٹس ادارے نے رپورٹ تیار کی ہے۔ اس بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر سلیم الطاف کہتے ہیں:’ہمیں یہ رپورٹ مل چکی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ شعیب اب جو بولنگ کر رہا ہے وہ بولنگ ایکشن کے قابل قبول لیول کے پندرہ ڈیگری کے اندر ہے۔ ، سلیم الطاف نے بتایا کہ شعیب کے بولنگ ایکشن کو ٹھیک کرنے کے لیے اس پر کافی کام ہوا ہے۔ ’اس محنت کے بعد شعیب نے بھارت کے دورے میں چار ایک روزہ میچوں میں بولنگ کی اور اس کے خلاف کوئی شکایت نہیں ہوئی۔‘ شعیب ملک کے خلاف آئی سی سی سے شکایت پہلی مرتبہ سنہ دو ہزار میں کی گئی تھی ۔ دوسری مرتبہ شکایت سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے بعد اکتوبر سنہ دو ہزار چار میں ہوئی۔ اس کے بعد سے انہوں نے آسٹریلیا میں کئی ماہرین کے ساتھ اپنی بولنگ ایکشن پر کام کیا ہے۔ توقع ہے کہ اس رپورٹ کو اب آئی سی سی کو بھیج دیا جائے گا۔ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق بولز کو اپنی کہنی ایک خاض لیول کے اندر رکھنی ہوتی ہے۔ شعیب ملک نے اکیانوے ایک روزہ میچوں میں اسی وکٹ حاصل کیے ہیں اور اٹھ ٹیسٹ میچوں میں آٹھ وکٹ۔ شعیب ملک بدھ سے پاکستان ٹیم کے ساتھ ویسٹ انڈیز کا دورہ شروع کر رہے ہیں۔ تاہم وہ پہلے میچ میں اس لیے نہیں کھیل رہے کیوں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان پر ایک میچ کی پابندی لگائی ہوئی ہے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ انہوں نے ’ٹوینٹی ٹوینٹی‘ ٹورنامنٹ میں منفی طریقے سے کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو جان کر ایک میچ ہروایا تاکہ لاہور کی ٹیم اس مقابلے کے فائنل میں نہ پہنچ سکے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||