شعیب پر ایک میچ کی پابندی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شعیب ملک پر ٹوئنٹی ٹوئنٹی کپ کا میچ دانستہ ہارنے کی پاداش میں ایک ٹیسٹ میچ کی پابندی اور دو ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی فیس کا پچھتر فیصد جرمانہ عائد کیا گیاہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس معاملے کی تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ اس کمیٹی کی سفارشات پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایڈہاک کمیٹی کے سامنے پیش کی گئی۔ ان سفارشات کے تحت شعیب ملک ویسٹ انڈیز کے خلاف بارباڈوس ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے، ساتھ ہی انہیں دو ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی فیس کا پچھتر فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ شعیب ملک نے سلو اوور ریٹ کی بنیاد پر ٹوئنٹی ٹوئنٹی کپ کے میچ میں اپنی ٹیم سیالکوٹ کی شکست کے ردعمل کے طور پر اگلے میچ میں لاہور کی ٹیم کو مقابلے سے باہر کرنے کے لئے کراچی کے خلاف میچ جیتنے کی کوشش نہیں کی جس کا انہوں نے برملا اعتراف بھی کیاتھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کا یہ عمل کرکٹ کی روح کے منافی ہے جبکہ کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کے اس عمل کی زیادہ تشہیر نہیں کی جانی چاہئے کیونکہ یہ میچ فکسنگ نہیں بلکہ جذباتی ردعمل تھا۔ شعیب ملک کو اسوقت بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے بولنگ ایکشن پر اعتراض کا بھی سامنا ہےجس کے بعد انہوں نے اس میں تبدیلی کی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||