انضمام الحق آؤٹ ہونے پر حیران | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق کو بھارت کے خلاف پشاور کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ آؤٹ دیا گیا۔ وہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اس طرح آؤٹ ہونے والے تیسرے بیٹسمین ہیں ان سے قبل پاکستان کے رمیز راجہ اور بھارت کے مہندر امرناتھ آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ آؤٹ ہوچکے ہیں۔ انضمام الحق نے سری سانتھ کی گیند سریش رائنا کی طرف کھیلی جنہوں نے وکٹ کی طرف تھرو کیا انضمام الحق نے تھرو اپنے بلے سے روک لیا جس پر امپائر سائمن ٹافل نے انہیں آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ آؤٹ دے دیا۔ انضمام الحق کو اس طرح آؤٹ دیے جانے کا یقین نہیں آیا اور انہوں نے امپائر ٹافل سے اس بارے میں استفسار کیا۔ میچ کے بعد وہ کوچ باب وولمر کے ساتھ امپائرز کے پاس بھی گئے اس بار ے میں وولمر کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد صرف قانون کے بارے میں معلوم کرنا تھا انضمام الحق آؤٹ تھے انہیں گیند کو بلے سے نہیں روکنا چاہیے تھا۔ میچ کے بعد رمیز راجہ نے انضمام الحق کو آؤٹ ہونے پر مذاقا مبارکباد دی کیونکہ رمیز راجہ بھی آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ آؤٹ ہوچکے ہیں۔ انضمام الحق نے اپنے آؤٹ ہونے پر حیرانگی ظاہر کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف فیصل آباد ٹیسٹ میں ہارمیسن کی تھرو پر خود کو بچانے کی کوشش میں رن آؤٹ ہوئے تھے۔ |
اسی بارے میں بھارت اور پاکستان اے کا میچ برابر09 January, 2006 | کھیل کراچی میچ کے لیے سخت سکیورٹی 15 December, 2005 | کھیل سنسنی خیز میچ، پاکستان کی فتح19 December, 2005 | کھیل موسم: ’چھ دن کا میچ ہونا چاہیے‘15 January, 2006 | کھیل ریکارڈ نہ بن سکا، میچ ڈرا17 January, 2006 | کھیل اکمل اور رزاق میچ چھین کر لے گئے01 February, 2006 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||