بولرز کو کریڈٹ جاتا ہے۔ڈراوڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان راہول ڈراوڈ نے ملتان ون ڈے میں کامیابی کو بولرز کی عمدہ کارکردگی کی مرہون منت قرار دیا ہے جبکہ پاکستانی ٹیم کے کپتان انضمام الحق ایک بڑی سیریز ہارنے پرمایوس ہیں۔ ڈراوڈ کا کہنا ہے کہ اس جیت سے ان کی ٹیم کو اعتماد ملا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ایک مضبوط بیٹنگ کے سامنے ان کے بولرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ ان کے فیلڈرز نے بھی پچھلے میچ کی کسر پوری کر دی‘۔ بھارتی کپتان کی خواہش ہے کہ وہ کراچی کا میچ جیت کر سیریز کو چار ایک پر ختم کریں۔ ڈراوڈ نوجوان بولرآر پی سنگھ کی کارکردگی سےخوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ اسے ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے۔ ڈراوڈ کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے پہلا میچ ہارنے کے بعد کھیل کے ہر شعبے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا انہیں جیت سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ نوجوان کرکٹرز نے بھرپور پرفارمنس دی۔ تاہم ڈراوڈ اس جیت کو انگلینڈ کے لیئے خطرے کا سگنل نہیں سمجھتے۔ انضمام الحق نے شکست کا ذمہ دار بیٹسمینوں کو قرار دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم باصلاحیت کرکٹرز پر مشتمل ہے لیکن سکور بورڈ پر رنز کم رہے۔وکٹ کے بارے میں انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ’شروع میں وہ مشکل تھی لیکن ایسی بھی نہیں تھی کہ کھیلا نہ جاسکے‘۔ پاکستانی کپتان سلیکشن کو درست سمجھتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ سلمان بٹ کو ڈراپ کرنا ممکن نہ تھا۔ انضمام الحق تسلیم کرتے ہیں کہ سیریز ہارنے کے بعد کراچی کے میچ میں کھلاڑیوں کو پرجوش کرنا مشکل ہوگا لیکن کوشش ہوگی کہ وہ میچ جیتا جائے۔ | اسی بارے میں انڈیا میچ اور سیریز جیت گیا16 February, 2006 | کھیل انضمام: سیریز بچانےکی کوشش 15 February, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||