انڈیا میچ اور سیریز جیت گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملتان میں پاک بھارت سیریز کے چوتھے ون ڈے میں بھارت نے پاکستان کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی اور پاکستانی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے بیالیسویں اوور میں 161 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ اس کے جواب میں بھارت نے مقررہ ہدف تینتیسویں اوور میں پانچ وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ بھارت کی جانب سے کپتان راہول ڈراوڈ نے نصف سنچری سکور کی۔ وہ 59 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سریش رائنا اور مہندر دھونی رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کی جانب سےگوتم گھمبیر اور سچن تندولکر نے بھارتی اننگز کا آغاز کیا تھا مگر تندولکر دوسرے ہی اوور میں محمد سمیع کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ جب بھارت کا سکور 29 پر پہنچا تو گوتم گھمبیر سمیع کی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ یوراج سنگھ اور راہول ڈراوڈکے درمیان 85 رن کی شراکت ہوئی اور جب بھارت کا سکور 114 پر پہنچا تو یوراج سنگھ رانا نوید کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 37 رن بنائے۔ محمد کیف عبدالرزاق کی گیند پر بنا کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم بیالیسویں اوور میں 161 آر پی سنگھ اور عرفان پٹھان کی شاندار بولنگ کے نتیجے میں صرف161 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ رائے بریلی سے تعلق رکھنے والے اکیس سالہ آر پی سنگھ نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ عرفان پٹھان نے اپنی عمدہ بولنگ کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ اجیت اگرکر، سچن تندولکر اور سریسانتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کے آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں محمد سمیع عرفان پٹھان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ کپتان انضمام الحق 49 رن بنا کر سچن تندولکر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ عبدالرزاق ایک رن بنا کر آر پی سنگھ کا چوتھا شکار بنے جبکہ’سپر سب‘ عمران فرحت 14 رن بنا کر کیچ ہوئے۔ پانچ وکٹیں گرنے کے بعد پاکستان نے سپر سب کا استعمال کرتے ہوئے یاسر عرفات کی جگہ عمران فرحت کو میدان میں بلایا تھا۔ بھارتی بالروں نے ابتداء سے ہی شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا اور ساتویں اوور میں اس وقت پہلی کامیابی حاصل کی جب کامران اکمل عرفان پٹھان کی گیند پر تین رن بنا کر سریش رائنا کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ اس وقت پاکستان کا سکور 15 رن تھا۔ پاکستان کے آؤٹ ہونے والے دیگر کھلاڑیوں میں سلمان بٹ 12 رن بنا کر سریسانتھ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ شعیب ملک اور یونس خان کو آر پی سنگھ نے لگاتار گیندوں پر آؤٹ کیا۔ شعیب ملک نے نو رن بنائے جبکہ یونس کوئی رن نہ بنا سکے۔ محمد یوسف 24 رن بنا کر اگرکر کی گیند پر دھونی کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ بھارت نےٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی اور پاکستان کی جانب سے کامران اکمل اور سلمان بٹ نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا تھا۔
یاد رہے کہ بھارتی ٹیم نے آخری پندرہ میں سے گیارہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز جیتے ہیں اور پاکستان میں اس نے لگاتار دوسری ون ڈے سیریز جیتی ہے۔ دو سال قبل اس نے پانچ میچوں کی سیریز تین دو سے جیتی تھی پاکستان نے اس میچ کی لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں۔ زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہ ہونے والے شاہد آفریدی اور عمر گل کی جگہ محمد سمیع کو ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ گزشتہ میچ کے سپر سب عمر گل کی جگہ عمران فرحت کو پاکستان ٹیم میں بطور سپر سب رکھا گیا جبکہ بھارت کی جانب سے لاہور ون ڈے جیتنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پاکستان ٹیم: انضمام الحق ( کپتان)۔ سلمان بٹ۔ کامران اکمل۔ شعیب ملک۔ یونس خان۔ محمد یوسف۔ عبدالرزاق۔ یاسرعرفات۔ رانا نویدالحسن محمد سمیع، محمد آصف، عمران فرحت(سپر سب)۔ بھارتی ٹیم: راہول ڈراوڈ ( کپتان)۔ گوتم گمبھیر۔ سچن تندولکر۔ محمد کیف۔ یوراج سنگھ۔ مہندرا سنگھ دھونی۔ عرفان پٹھان۔ احیت اگرکار۔ سریش رائنا۔ ردرا پراتاب سنگھ اور شانتھا کمارن سریسانتھ۔ظہیر خان( سپر سب) | اسی بارے میں بھارت آسانی سے جیت گیا11 February, 2006 | کھیل انضمام: سیریز بچانےکی کوشش 15 February, 2006 | کھیل بھارت کی ایک اورجیت13 February, 2006 | کھیل ٹیم کا اعلان، آفریدی شامل نہیں14 February, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||