ٹیم کا اعلان، آفریدی شامل نہیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے ملتان اور کراچی میں ہونے والے چوتھے اور پانچویں ایک روزہ میچ کے لیے پاکستان کے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سکواڈ میں فاسٹ بالر شعیب اختر کی جگہ محمد سمیع کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ شعیب اختر نے گزشتہ تین ایک روزہ کے لیئے سکواڈ کا حصہ ہونے کے باوجود کوئی میچ نہیں کھیلا۔ شعیب اختر کے نہ کھیلنے کی وجہ ان کے ٹخنے میں ہونے والی شدید تکلیف ہے۔ پہلے اعلان میں شاہد آفریدی کا نام سکواڈ میں شامل تھا جبکہ آفریدی کا دو روز پہلے غسل خانے میں پاؤں پھسل گیا تھا اور واش بیسن کا کنارہ لگنے سے ان کی پسلیوں پر چوٹ لگ گئی تھی۔ منگل کی شام کو سلیکشن کمیٹی کی جانب سے ایک اور اعلان آیا کہ شاہد آفریدی پسلیوں میں چوٹ لگ جانے کے سبب ایک روزہ سکواڈ کا حصہ نہیں رہے لیکن ان کی جگہ کسی اور کھلاڑی کو شامل نہیں کیا گیا ہے اور اب سکواڈ سولہ کی بجائے پندرپ کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ سکواڈ یہ ہے | اسی بارے میں تفصیلی سکور کارڈ11 February, 2006 | کھیل بھارت کی ایک اورجیت13 February, 2006 | کھیل پاکستانی اداکارائیں سٹیڈیم پہنچیں13 February, 2006 | کھیل شاہد آفریدی بھی ان فٹ 14 February, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||