شاہد آفریدی بھی ان فٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی پسلی میں تکلیف کے سبب بھارت کے خلاف ملتان اور کراچی کے ون ڈے میچوں سے باہر ہوگئے ہیں۔ سیریز میں دو ایک کے خسارے میں ہونے والی پاکستانی ٹیم کے لیے یہ دوسرا بڑا دھچکا ہے۔ اس سے پہلے فاسٹ بولر شعیب اختر بھی ٹخنے کی تکلیف کے نتیجے میں سیریز سے باہرہوچکےہیں۔ شاہد آفریدی کی پسلیوں کا اسکین ہوا ہے۔ اگرچہ ان میں کوئی فریکچر ظاہر نہیں ہوا ہے لیکن تکلیف کی شدت کے سبب ڈاکٹرز نے انہیں دو ہفتے آرام کے لیے کہا ہے۔ شاہد آفریدی لاہور کے ون ڈے میں کمر پر بینڈج باندھ بیٹنگ کررہے تھے اسوقت بھی انہیں تکلیف ہوئی تھی اور فیزیو نے میدان میں آکر انہیں ٹریٹمنٹ دی تھی۔ بھارتی ٹیم بھی اوپنر سہواگ اور ہربھجن سنگھ کی خدمات سے محروم ہوچکی ہے۔ سہواگ کے کندھے میں تکلیف ہے جبکہ ہربھجن کی انگلی زخمی ہے۔ | اسی بارے میں شعیب اختر ون ڈے سیریز سے باہر12 February, 2006 | کھیل آفریدی: لاکھوں دلوں کی دھڑکن22 January, 2006 | کھیل ’ کوکا بورا بال‘ سے وکٹ لینا مشکل ہے22 January, 2006 | کھیل سہواگ اور ہربھجن وطن واپس13 February, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||