’ کوکا بورا بال‘ سے وکٹ لینا مشکل ہے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ فیصل آباد جیسی وکٹ پر ’ کوکا بورا‘ بال سے بالنگ کرتے ہوئے بالروں کا کامیابی حاصل کرنا بہت مشکل ہے۔ دوسرے دن کے کھیل کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’کوکا بورا بال کچھ اوورز کے بعد نرم پڑ جاتا ہے اور پھر اس قسم کی سخت پچ پرایک نرم بال سے کوئی کتنی بھی اچھی بالنگ کروا لے کوئی فائدہ نہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ دانش کنیریا جو بال کو گھما لیتے ہیں لیکن آج ان کا بال اس وکٹ پر کچھ نہیں کر رہا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ ’اگرچہ ہماری ٹیم کا سکور اچھا ہے لیکن ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہماری پوزیشن مضبوط ہے اس لیے کہ راہول ڈراوڈ اور لکشمن نے’ کوکا بورا بال‘ شروع میں کھیل لی ہے۔ اب انہیں اس سے کم خطرہ ہو گا۔ اور وہ اپنی ٹیم کے لیے کافی سکور بنانے کی پوزیشن میں ہیں‘۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسی وکٹ پر میچ کا نتیجہ خیز ہونا بھی مشکل ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف فیصل آباد کا وکٹ کچھ بہتر تھا اور اس میں کچھ باؤنس تھا جس سے بالرز کو مدد مل رہی تھی لیکن یہ پچ تو بالکل مدد نہیں دے رہی۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ ہر بیٹسمین کی طرح ان کی بیٹنگ میں بھی بہتری ہوئی ہے اور جہاں ضرورت ہو کچھ رک کر بھی کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بھارت کے خلاف اپنی اچھی کارکردگی کے حوالے سے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف کھیلتے ہوئے ایک خاص طرح کے جذبات ہوتے ہیں اور خواہش ہوتی ہے کہ بہتر سے بہتر کھیلا جائے اور زیادہ سکور کیا جائے۔ پاکستان کے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے والے نوجوان کھلاڑی آر پی سنگھ کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ پاکستان کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرتے اور اس خواہش کے پورا ہونے پر وہ بہت خوش ہیں۔ ردرا پرتاپ سنگھ نے کہا کہ اپنے پہلے میچ میں ہی پاکستان کی ٹیم کے چار کھلاڑی آؤٹ کرنا ان کے لیے بہت اہم اور یادگار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی وکٹ لینے کے بعد ان کے اعتماد میں کافی اضافہ ہوا۔ آر پی سنگھ نے کہا کہ ان کے سینیئر کھلاڑیوں نے ان کی کافی مدد کی۔ ان کے بقول انضمام اور شاہد جیسے بڑے کھلاڑیوں کو بالنگ کرتے ہوئے ان پر کوئی دباؤ نہیں تھا بلکہ وہ زیادہ توجہ اپنی بالنگ پر دے رہے تھے۔ | اسی بارے میں آفریدی: لاکھوں دلوں کی دھڑکن22 January, 2006 | کھیل بھارتی بلے بازوں کی پراعتماد بیٹنگ22 January, 2006 | کھیل پاکستان مستحکم پوزیشن میں21 January, 2006 | کھیل کارکردگی قابلِ اطمینان رہی: یونس21 January, 2006 | کھیل چھ چھکے لگانا چاہتا تھا: آفریدی14 January, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||