سہواگ اور ہربھجن وطن واپس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر وریندر سہواگ اور آف اسپنر ہربھجن سنگھ ان فٹ ہوجانے کےنتیجے میں وطن واپس جارہے ہیں۔ بھارتی چیف سلیکٹر کرن مورے کے مطابق سہواگ کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہیں جو پنڈی کے میچ کے دوران عود کر آئی تھی۔ ڈاکٹرز نے انہیں دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ آف اسپنر ہربھجن سنگھ کے دائیں ہاتھ کی انگلی زخمی ہے اور وہ ایک ہفتے میں دوبارہ بولنگ کرسکیں گے۔ کرن مورے کا کہنا ہے کہ چونکہ صرف دو میچز باقی رہ گئے ہیں لہذا ان کھلاڑیوں کا متبادل طلب نہیں کیا جارہا ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم بھی فاسٹ بولر شعیب اختر کی خدمات سے محروم ہوچکی ہے۔ ٹخنے کی تکلیف کے سبب ڈاکٹرز نے انہیں چار سے چھ ہفتے آرام کے لئے کہا ہے۔ | اسی بارے میں بھارتی سپن اٹیک کا ستون، ہربھجن سنگھ07 January, 2006 | کھیل ’ایسی وکٹ نہیں ہونی چاہیے‘16 January, 2006 | کھیل بولروں کے لیے خطرہ، وریندر سہواگ 07 January, 2006 | کھیل سہواگ کوافسوس ہے18 January, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||