BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 11 February, 2006, 04:18 GMT 09:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت آسانی سے جیت گیا
ڈراوڈ
ڈراوڈ نے چھپن رن کی اچھی اننگز کھیلی
راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کے دو سو پینسٹھ کے جواب میں بھارت نے مطلوبہ ہدف چوالیسویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان نے آٹھ بالر استعمال کیے لیکن ان میں سے کوئی بھی بھارتی بلے بازوں کو مرعوب نہ کر سکا۔

بھارت کی طرف سے یوراج سنگھ نے سب سے زیادہ رن بنائے۔ وہ بیاسی رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ ناٹ آؤٹ رہنے والے دوسرے کھلاڑی محمد کیف تھے۔

بھارت کی طرف سے دو بار ایک سو سے زیادہ رن کی شراکت ہوئی۔

ڈراوڈ اور یوراج نے ایک سو تیرہ گیندوں پر ایک سو رن کی شراکت کی۔ اسی دوران ڈراوڈ نے اپنی چھیاسٹھویں اور یوراج نے اپنی اکیسویں نصف سنچری بھی مکمل کی۔


اس سے قبل بھارت نے پہلی وکٹ کی شراکت میں ایک سو پانچ رن بنائے تھے۔ تندولکر بیالیس رن بنا کر عبدالرزاق کی گیند پر آؤٹ ہوئےاور وریندر سہواگ اڑسٹھ پر رن آؤٹ ہوئے۔

میزبان ٹیم کے لیے بالنگ کا آغاز رانا نویدالحسن اور محمد آصف نے کیا۔

بھارتی اننگز کے تیز رفتار آغاز کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ رانا نوید کے ایک اوور میں بھارتی کھلاڑیوں نے بائیس رن بنائے جن میں سہواگ کے تین چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔ اسی طرح عمر گل کے ایک اوور میں تندولکر نے چار چوکے لگائے۔ اس کے بعد یوراج سنگھ نے رزاق کے ایک اوور میں تین چوکے لگائے۔

عرفان پٹھان تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے اور اِسی کارکردگی کی بنیاد پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

پاکستان کی ٹیم 265 رن بنا کر پچاس اوور مکمل ہونے سے پہلے آؤٹ گئی۔ پاکستان کے چار کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ایک موقع پر پاکستان کے اڑسٹھ رن پر چار کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ پاکستان کی پہلی وکٹ پہلے ہی اوور میں گری تھی جب سلمان بٹ عرفان پٹھان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

شعیب ملک اور یونس خان کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے ایک سو دو رن کی شراکت نے ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالا لیکن اس کا زیادہ فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا۔

یونس خان اکیاسی رن اور شعیب ملک پچانوے رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ملک نے پشاور میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں بھی نوّے رن بنائے تھے۔

پاکستان کے چار کھلاڑی محمد یوسف، شعیب ملک، عبدالرزاق اور محمد آصف رن آؤٹ ہوئے۔ عرفان پٹھان نے دس اووروں میں تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔

شاہد آفریدی اٹھارہ رن بنا کر عرفان پٹھان کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوئے۔ عمر گُل نے آخری اووروں میں سولہ گیندوں پر سترہ رن بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

محمد یوسف صرف چھ گیندوں کا سامنا کر سکے اور رن آؤٹ ہوئے

پاکستان کی طرف سے پشاور میں سیریز کے پہلے میچ میں سنچری بنانے والے سلمان بٹ اس میچ میں پہلے ہی اوور میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔

دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کامران اکمل تھے جو نویں اوور میں چودہ رنز پر پویلین لوٹے۔ دونوں اوپنروں کو عرفان پٹھان نے آؤٹ کیا۔

دسویں اوور میں محمد یوسف ایک رن پر آؤٹ ہوگئے اور چودھویں اوور میں انضمام آٹھ رنز پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستانی ٹیم میں اس میچ کے لیے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ بھارتی ٹیم میں مرلی کارتک کی جگہ سریش رائنا کو شامل کیا گیا جبکہ رمیش پوار سپر سب ہیں۔

سیریز کا تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل پیر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: انضمام الحق ( کپتان)۔ سلمان بٹ۔ کامران اکمل۔ شعیب ملک۔محمد یوسف۔ شاہد آفریدی۔ عبدالرزاق۔ یونس خان۔ رانا نویدالحسن ۔عمر گل اور محمد آصف۔ سپرسب ارشدخان ہیں۔

بھارتی ٹیم: راہول ڈراوڈ ( کپتان)۔ وریندر سہواگ۔ سچن تندولکر۔ عرفان پٹھان۔ مہندرا دھونی۔ یوراج سنگھ۔ محمد کیف۔ اجیت اگرکار۔ ظہیرخان۔ سری سانتھ اور سریش رائنا شامل ہیں۔

امپائرز سائمن ٹافل اور اسد رؤف جبکہ میچ ریفری کرس براڈ ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد