BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 05 February, 2006, 09:42 GMT 14:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ون ڈے سیریز کا چیلنج، تیاری مکمل

انضمام الحق نے وریندر سہواگ کو اپنی ٹیم کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔
انضمام الحق اور راہول ڈراوڈ ون ڈے سیریز کے چیلنج سے عہدہ برا ہونے کے لئے تیار نظرآتے ہیں۔

پانچ ون ڈے انٹرنیشنل کی سیریز کا آغاز پیر کو ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور میں پہلے ون ڈے کے ساتھ ہورہا ہے۔

ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد ماہرین پاکستانی ٹیم کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف آخری دس میں سے آٹھ ون ڈے میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ مجموعی طور پر آخری بارہ میں سے دس ون ڈے پاکستانی ٹیم جیت چکی ہے۔


اگر پاکستان کی ٹیم بھارت کو چار ایک سے ہراتی ہے اور جنوبی افریقی ٹیم سہ فریقی ون ڈے سیریز کا فائنل ہارجاتی ہے تو پاکستانی ٹیم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پرآجائے گی۔

پاکستانی کپتان انضمام الحق ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد عمدہ کارکردگی کے سلسلے کو ون ڈے سیریز میں بھی برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی بیٹنگ کو اپنے تیز بولرز کے ذریعے قابو کرنے کی کوشش کرینگے۔ اس کے علاوہ ان کے پاس دو اسپننگ آل راؤنڈرز بھی ہیں۔

ارباب نیاز اسٹیڈیم کی وکٹ کے بارے میں انضمام الحق کا کہنا ہے کہ اس وکٹ پر دوسواسی ایک فائٹنگ اسکور ثابت ہوسکتا ہے۔

انضمام الحق اپنی فٹنس سے مطمئن ہیں۔ منتخب میچوں میں کھیلنے کے بارے میں سوال پر ان کا کہنا ہے کہ یہ ممکن نہیں کیونکہ ٹیم کے نقطۂ نظر سے تمام میچز اہم ہیں۔ اگر پاکستانی ٹیم سیریز جیت لیتی ہے تو آخری میچ میں وہ آرام کرینگے۔

بھارتی کپتان راہول ڈراوڈ یہ ماننے کے لئے تیار نہیں کہ ٹیسٹ سیریز کی شکست ون ڈے سیریز میں اثرانداز کرسکتی ہے۔ ڈراوڈ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کا اپنا پریشر ہوتا ہے اور کھلاڑی یہ پریشر برداشت کرنے کے عادی ہوچکے ہیں۔

ڈاوڈ کہتے ہیں کہ پچھلے سال پاکستانی ٹیم ان کے خلاف بہت اچھا کھیلی ہے جس کی ہم قدر کرتے ہیں لیکن اعدادوشمار ون ڈے کرکٹ میں زیادہ اہمیت نہیں رکھتے ہیں اس دن کی کارکردگی معنی رکھتی ہے کہ آپ کیسا کھیلتے ہیں۔

بھارتی کپتان نے سچن اور سہواگ کے ساتھ اننگز آغاز کرنے کا عندیہ دیا ہے۔سچن ٹنڈولکر کے بارے میں ڈراوڈ کو یقین ہے کہ وہ ون ڈے سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔

سچن ٹنڈولکر نے گزشتہ سال پاکستان کے خلاف احمد آباد کے ون ڈے میں سنچری کے بعد سے بارہ اننگز میں صرف دو نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔

راہول ڈراوڈ اپنے ہم منصب کے سپرسب کھلاڑی قانون کے بارے میں خیالات سے متفق ہیں کہ اس کا انتخاب ٹاس کے بعد ہونا چاہئے۔

راہول ڈراوڈ پشاور کے میچ میں عرفان پٹھان دھونی اور اگرکار میں سے کسی ایک کو پنچ ہٹر کے طور پر آزمانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

بھارتی کپتان یہ تسلیم کرتے ہیں کہ ون ڈے کرکٹ میں بیٹنگ کے لئے آئیڈیل وکٹوں پر بولرز کے لئے کچھ کردکھانے کے کم مواقع ہوتے ہیں۔

پہلے ون ڈے کے ٹکٹ غائب ہوچکے ہیں اور شائقین کی ناراضگی روایتی جوش و خروش پر حاوی ہوچکی ہے۔ ارباب نیاز اسٹیڈیم کے وہ انکلوژرز جو پہلے عام شائقین کے لئے مخصوص ہوتے تھے اب انہیں خواص کے لئے مخصوص کرتے ہوئے ٹکٹوں کے نرخ آسمان تک پہنچادیئے گئے ہیں۔

فیصل اقبالشناخت اپنی چاہیے
ماموں پرفخرمگر شناخت اپنی چاہیے
آصف’دی ان سوئنگر‘
پاکستانی ’پیس بیٹری‘ کا نیا اور مہلک ہتھیار
یونس خانپاکستان کا نیا ریکارڈ
سات کھلاڑیوں کی نصف سنچریاں
’ایکشن ٹھیک ہے‘
شیعب کا ایکشن آئی سی سی رولز کے مطابق
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد