BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 10 February, 2006, 12:04 GMT 17:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ٹیم کو پریشر میں کھیلنا آگیا‘

انضمام الحق کے خیال میں پنڈی کی وکٹ پر پشاور کی طرح بڑا اسکور نہیں ہوگا۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم ہفتے کو راولپنڈی کے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں فاسٹ بولر شعیب اختر کے بغیر میدان میں اترنے والی ہے جو ٹخنے کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔

لیکن کپتان انضمام الحق اپنی ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اسے پریشر میں کھیلنا آگیا ہے۔

فاسٹ بولر شعیب اختر جنہیں ٹخنے میں تکلیف کے سبب پشاور کے میچ میں نہیں کھلایا گیا تھا کے بارے میں توقع تھی کہ وہ پنڈی کے میچ میں کھیلیں گے لیکن کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ان کی تکلیف کافی عرصے سے چلی آرہی ہے اور فزیو کا خیال ہے کہ زیادہ میچز کھیلنے کی صورت میں یہ شدت اختیار کرسکتی ہے لہذا انہیں ہرممکن آرام دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

کپتان انضمام الحق کے مطابق ٹخنے کی تکلیف میں کمی نہ آئی تو شعیب اختر لاہور کا میچ بھی شاید نہ کھیل سکیں۔

پاکستانی کپتان کا کہنا ہے کہ ٹیم اسوقت فارم میں ہے اور ذہنی طور پر بھی بہت مضبوط ہے لہذا وہ تین سو یا زائد رنز کے ہدف کو عبور کرنے سے نہیں گھبراتی۔ ’اسے پریشر میں کھیلنا آگیا ہے‘۔

لیکن ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر بار تین سو کا ہدف عبور نہیں ہوسکتا لہذا بولرز کو محتاط رہنا ہوگا۔انضمام الحق کے خیال میں پنڈی کی وکٹ پر پشاور کی طرح بڑا اسکور نہیں ہوگا۔

انضمام الحق سابق کپتان عمران خان کی اس تنقید سے اتفاق نہیں کرتے کہ یونس خان کو بیٹنگ آرڈر میں صحیح مقام نہیں مل پارہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ون ڈے میچوں میں شعیب ملک اپنی حالیہ عمدہ کارکردگی سے ون ڈاؤن پر کھیلنے میں حق بجانب ہے۔خود ان کا اپنا بیٹنگ آرڈر صورتحال کے مطابق تبدیل ہوتا رہتا ہے۔

پشاور میں آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ آؤٹ دیئے جانے کے قضیے کے بارے میں انضمام الحق مزید کچھ کہنے کے لئے تیار نہیں ان کا کہنا ہے کہ میچ ریفری نے انہیں اس بارے میں کچھ کہنے سے منع کردیا ہے۔

بھارتی کوچ گریگ چیپل کہتے ہیں کہ شکست کے باوجود ان کی ٹیم کا مورال بلند ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ تک کے سفر میں وہ ہر میچ کو یکساں اہمیت دیتے ہیں۔

پاکستانی ٹیم کے بارے میں ستائشی کلمات ادا کرتے ہوئے چیپل کہتے ہیں کہ اسوقت وہ ون ڈے کی چند اچھی ٹیموں میں سے ایک ہے ایسی ٹیموں سے کھیل کر آپ کو اپنی خوبیوں اور خامیوں کا پتہ چلتا ہے۔

شعیب اختر کی غیرموجودگی کے بارے میں سوال پر بھارتی کوچ کا کہنا ہے کہ شعیب اختر کے نہ ہونے کے باوجود پاکستانی بولنگ مضبوط ہے۔

گریگ چیپل کا کہنا ہے کہ انہیں عرفان پٹھان میں آل راؤنڈر چھپا ہوا نظر آیا ہے اور وہ مستقبل میں بھی حالات کی مناسبت سے انہیں ون ڈاؤن کھلانے کو ترجیح دینگے۔

بھارتی کوچ یہ ماننے کے لئے تیار نہیں کہ سچن تندولکر آؤٹ آف فارم تھے ان کا کہنا ہے کہ وہ پہلے بھی اچھا کھیل رہے تھے وہ دنیا کے بہترین بیٹسمینوں میں سے ایک ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد