’انضمام کے خلاف اپیل ٹھیک تھی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان راہول ڈراوڈ نے پاکستانی کپتان انضمام الحق کے اس اعتراض کو مسترد کردیا ہے کہ پشاور میں آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ آؤٹ کے لیئے بھارتی کھلاڑیوں کی اپیل اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی تھی۔ انضمام الحق نے اپنے اخباری کالم میں لکھا تھا کہ انہیں آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ یعنی فیلڈ میں رخنہ ڈالنے پر آؤٹ دینے کا فیصلہ قوانین کےمطابق لیکن کھیل کی روح کے منافی تھا جس پر ان کے بھارتی ہم منصب کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ یوم عاشور کے موقع پر ٹیم کی پریکٹس کے بعد میڈیا کو تحریری بیان پڑھ کرسناتے ہوئے راہول ڈراوڈ نے اپیل کا دفاع کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی واضح کردی کہ وہ چاہتے تو انضمام الحق کے ریمارکس پر آئی سی سی کے سامنے یہ معاملہ اٹھاسکتے تھے لیکن سیریز کی اہمیت کے پیش نظر وہ اس معاملے کو ختم سمجھتے ہیں اورمزید کوئی ردعمل ظاہر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ راہول ڈراوڈ کا کہنا ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں کی طرف سے اپیل اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی نہیں تھی۔اگر ایسا ہوتا تو امپائرز ضرور ایکشن لیتے۔ انضمام کو آؤٹ دینے کا یہ فیصلہ امپائرز نے باہمی سوچ بچار کے بعد کیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز کے دوران فیلڈ میں کھلاڑیوں کے درمیان سخت فقروں کا تبادلہ ہوتا رہا ہے جبکہ بھارتی کوچ گریگ چیپل کے فاسٹ بولر شعیب اختر کے بارے میں ریمارکس پر بھی کافی لے دے ہوچکی ہے۔ | اسی بارے میں انضمام الحق آؤٹ ہونے پر حیران06 February, 2006 | کھیل پاکستان کی سات رن سے فتح06 February, 2006 | کھیل ’سچن کے بہترین دن توابھی آئےنہیں‘06 February, 2006 | کھیل آؤٹ ہونے کے طریقے07 February, 2006 | کھیل وریندر سہواگ سے خطرہ ہے : انضمام 04 February, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||