BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہربھجن سنگھ کا متبادل رمیش پوار

ہربھجن سنگھ
ہربھجن سنگھ انگلی پر چوٹ کی وجہ سے پشاور میچ نہیں کھیل سکے
بھارتی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے آف سپن بالر رمیش پوار کو پاکستان طلب کر لیا ہے اور اس طرح ایک روزہ میچ کے لیے بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تعداد پندرہ سے بڑھ کر سولہ ہو گئی ہے۔

بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ دائیں ہاتھ کی انگلی پر چوٹ کے سبب پشاور میں ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ میں بھی نہیں کھیل سکے اگرچہ اب ان کی تکلیف پہلے سے بہتر ہے لیکن سپن بالنگ کے شعبے میں مضبوطی کے لیے اور ہربھجن سنگھ کے متبادل کے طور پر رمیش پوار کو بلایا گیا ہے۔

رمیش پوار سنہ 2004 میں پاکستان کا دورہ کرنے والی بھارتی ٹیم کے سکواڈ میں بھی شامل تھے۔

بھارتی ٹیم کے میڈیا مینیجر جی ایس والیہ کے مطابق رمیش پوار بدھ کی شام یا جمعرات کی صبح تک پاکستان پہنچ جائیں گے۔

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے بھارتی ٹیم کی پشاور کے ایک روزہ میچ میں ہونے والی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کے پاس بالنگ کے شعبے میں زیادہ آپشن نہیں اور بھارتی ٹیم مینجمنٹ کا لیگ سپنر انیل کمبلے کو واپس بھارت بھیجنے کا فیصلہ ان کی نظر میں درست نہیں کیونکہ پاکستان کی وکٹوں پر انہیں ایک لیگ سپنر کی ضرورت پڑے گی۔

بھارتی ٹیم کے میڈیا مینیجر جی ایس والیہ کے مطابق لیگ سپنر انیل کمبلے کو بھارت سے واپس بلانے کا بھارتی ٹیم مینجمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں اور ہربھجن سنگھ کی عدم دستیابی کی صورت میں رمیش پوار کا ہونا کافی ہو گا۔

اسی بارے میں
آؤٹ ہونے کے طریقے
07 February, 2006 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد