BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 06 February, 2006, 15:53 GMT 20:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پشاور: ’میچز کروائے جائیں‘

شائقین
شائقین کےمطابق بھارتی ٹیم کے آنے سے معیاری کرکٹ دیکھنے کا موقع ملا
پشاور کے کرکٹ شائقین کا مطالبہ ہے کہ جب بھی کوئی ٹیم پاکستان کھیلنے آئے تو دوسرے شہروں کی طرح پشاور میں نہ صرف ایک روزہ میچ ہو بلکہ ٹیسٹ میچ بھی کروائے جائیں۔

اربا ب نیاز سٹیڈیم میں بھارتی کھلاڑیوں کے ہر شارٹ کو سراہنے والے کرکٹ شائقین کہتے ہیں ہمارا کرکٹ کا شوق دیکھو ہماری مہمان نوازی پر کچھ دھیان دو، مہمان ٹیم کو ہماری جانب سے ملنے والی داد پر نگاہ ڈالو اور بتاؤ کہ آخر ہم میں کیا کمی ہے کہ تم ہمارے شہر میں کھیلنے نہیں آتے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ ان ٹیموں کی سراسر ناانصافی ہے جو یہاں آنے سے انکار کرتی ہیں۔

اپنے بیوی اور بچوں کے ہمراہ میچ دیکھنے کے لیے آئے ہوئے ڈاکٹر عبداللہ کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی ٹیم کو اس لیے پسند کرتے ہیں کہ انہوں نے گزشتہ دورے میں بھی پشاور میں میچ کھیلا اور اس بار بھی وہ ہمارے شہر میں آئے ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ذرا سٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کا جوش و خروش دیکھیے کیا ہم کہیں سے بھی دہشت گرد لگتے ہیں تو آخر کیوں انگلینڈ اور باقی ٹیمیں یہاں کھیلنے نہیں آتیں۔

ایک شائق شہر یار کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کے آنے سے ہمیں سٹیڈیم میں بیٹھ کر معیاری کرکٹ دیکھنے کا موقع مل رہا ہے اور مجھے اس سے کوئی غرض نہیں کہ کون جیتتا ہے میں تو دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرتا ہوں۔

رفیع اللہ خان کا کہنا تھا کہ کراچی اور دوسرے پاکستان کے شہروں کی طرح پشاور میں تو دہشت گردی کے واقعات نہیں ہوتے پھر آخر ہمارے شہرمیں ٹیمیں کیوں نہیں آتیں انہوں نے کہا کہ وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے ممنون ہیں کہ اس نے ہمارے شہر کے ساتھ دوسری ٹیموں جیسا سلوک نہیں کیا۔

مسز فرزانہ جاوید کا بھی یہی کہنا تھا کہ ہم تو بہت مہمان نواز قوم ہیں ہمیں بھارتی ٹیم کے آنے کی بے پناہ خوشی ہے بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں نےآج بہت اچھی بٹنگ کی خاص طور پر تندولکر نے اور ہم نے بہت لطف اٹھایا اور انہیں خوب داد دی۔

شائقین کا شوق
 ایک شائق شہر یار کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کے آنے سے ہمیں سٹیڈیم میں بیٹھ کر معیاری کرکٹ دیکھنے کا موقع مل رہا ہے اور مجھے اس سے کوئی غرض نہیں کہ کون جیتتا ہے میں تو دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرتا ہوں۔

محسن نے کہا کہ اسامہ تو افغانستان میں ہے اس کی سزا ہمیں کیوں دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہمارے شہر میں میچ نہیں ہوتا تو افسوس ہوتا ہے لیکن اب بھارتی ٹیم کے آنے سے سب شکوے دورکیونکہ اصل مزا تو پاکستان اور انڈیا کی ٹیم کے میچ کا ہی ہوتا ہے۔

ایک اور شائق تیمور کے مطابق جب کوئی ٹیم ہمارے شہر میں کھیلنے سے انکار کرتی ہے تو ہمیں دکھ ہوتا ہے اور اب جبکہ بھارتی ٹیم آئی ہے تو ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے۔

تیمور نے کچھ فاصلے پر بیٹھے چند سکھ کرکٹ شائقین کی طرف دیکھتے ہوئے کہا کہ ہم بھارت سے آئے مہمانوں اور بھارتی ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

سورو گنگولی پاکستان انڈیا کرکٹ
سورو گنگولی ون ڈے سیریز سے ڈراپ
دوسرے بھارتی بالر
عرفان سے پہلے ہربھجن ہیٹ ٹرک کر چکے ہیں
یونس خان اور دانش کنیریاجیت کراچی میں
پاکستان نے 19 سال بعد انڈیا سے سیریز جیت لی
بھارتی نمبرکٹ گئے
عالمی رینکنگ میں بھارت تیسرے نمبر پر
یونس خانپاکستان کا نیا ریکارڈ
سات کھلاڑیوں کی نصف سنچریاں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد