بھارت کی عالمی رینکنگ کم ہوگئی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے شکست کھانے کے بعد بھارت کی کرکٹ ٹیم عالمی رینکنگ (درجہ بندی) میں دوسرے سے تیسرے نبمر پر چلی گئی ہے۔ پاکستان میں شکست کے باعث آئی سی سی کی درجہ بندی میں بھارت کو چار پوائنٹس سے ہاتھ دھونے پڑ ئے جس کےنتیجے میں بھارتی ٹیم کے پوائنٹس 115 سے کم ہو کر 111 رہ گئے ہیں۔ اس فتح کے باوجود آئی سی سی کی درجہ بندی میں تو پاکستان کی رینکنگ پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے اور وہ بدستور چوتھے نمبر پر ہی ہے۔ تاہم پاکستان کو اس کامیابی کے سبب پانچ پوائنٹس ملے ہیں اور پاکستان کی ٹیم کے پوائنٹس 103 سے بڑھ کر 108 ہو گئے ہیں اور اب وہ اپنے روایتی حریف ملک بھارت سے محض تین پوائنٹ پیچھے ہے۔ بھارت کی ٹیم اول نمبر کی ٹیم آسٹریلیا کے بعد نمبر دو کی پوزیشن پر صرف ایک ماہ ہی رہ سکی اور یہ دوسری پوزیشن اسے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں 0-2 کی فتح کے بعد حاصل ہوئی تھی۔
یہ پوزیشن اس نے انگلینڈ کی ٹیم سے چھینی تھی اور اب بھارتی ٹیم کو ہونے والےچار پوائنٹس کے نقصان سے انگلینڈ کی ٹیم کو پھر دوسری پوزیشن حاصل ہو گئی ہے۔ مجموعی طور پر ٹیم کی پوزیشن کے کم ہونے کے ساتھ بھارتی کھلاڑیوں کو انفرادی طور پر بھی دھچکا لگا۔ کراچی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں ناکامی بھارتی ٹیم کے کپتان راہول ڈراوڈ کو مہنگی پڑی اور وہ بیٹس مینوں کی درجہ بندی میں پانچویں سے چھٹی پوزیشن پر آگئے اور یہ دو سال میں ان کی کم ترین رینکنگ ہے۔ وریندر سہواگ ساتویں سے نویں پوزیشن پر آ گئے ہیں اورسچن تندولکر کی تنزلی ایک درجے کی ہوئی اور وہ گیارویں سے بارویں نمبر پر آ گئے۔ لکشمن اکیسویں درجے سے تئیسویں درجے پر آگئے ہیں۔ نئی رینکنگ کے تحت یونس خان ایک درجے اوپر آ گئے ہیں اور اب ساتویں نمبر پر ہیں۔ محمد یوسف کو بھی فائدہ ہوا ہے اور وہ آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
کامران اکمل کی چھلانگ کافی لمبی رہی انہوں نے چودہ درجے ترقی پائی اور پچاسویں پوزیشن سے چھتیسویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ بھارت کی کراچی ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود بھارتی میڈیم پیس بالر عرفان پٹھان کی ہیٹ ٹرک نے ان کی درجہ بندی کو تین درجے اوپر کر دیا اور وہ اب بارہویں نمبر پر ہیں۔ ابھرتے ہوئے نوجوان پاکستانی بالر محمد آصف کی کو اس جیت سے بہت زیادہ فائدہ ہوا ہے۔ کراچی ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں اپنی بہترین بالنگ سے محمد آصف چونسٹھ درجے اوپر آ ئے ہیں اور 124 سے ساٹھویں درجے پر پہنچ گئے ہیں۔ | اسی بارے میں اکمل اور رزاق میچ چھین کر لے گئے01 February, 2006 | کھیل کراچی ٹیسٹ اور سیریز کی جیت01 February, 2006 | کھیل نصف سینچریوں کاعالمی ریکارڈ 01 February, 2006 | کھیل انضمام اور کامران بہترین کھلاڑی31 January, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||