ہسپتال کا قیام، انضمام کا خواب | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق کی شخصیت میں حالیہ چند برسوں میں غیرمعمولی تبدیلی آئی ہے۔ وہ کرکٹ کے ساتھ ساتھ اب دین کی طرف خاصے مؤثر انداز میں راغب نظرآتے ہیں ساتھ ہی فلاحی کاموں کی طرف بھی ان کی سوچ گہری دکھائی دیتی ہے جس کی ایک شکل ملتان کا بختاور امین ٹرسٹ ہسپتال ہے۔ انضمام الحق نے اپنے دوست شیخ رشید کے ساتھ انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت ایک ہسپتال کا جو خواب دیکھا تھا وہ اب حقیقت بن کر سب کے سامنے ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ملتان کے ون ڈے سے دو روز قبل دونوں ٹیمیں اس ہسپتال کا دورہ کریں گی۔ انضمام الحق کا کہنا ہے کہ اس جنرل ہسپتال کا پچیس فیصد حصہ چار منزلہ بلاک کی صورت میں مکمل ہوچکا ہے جو مارچ میں کام شروع کردے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس ہسپتال میں چار آپریشن تھیٹر ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں ستر بستر رکھے گئے ہیں جس میں اضافہ کیا جائے گا۔ انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے لیے قابل ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور اس میں غریبوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔ |
اسی بارے میں انضمام الحق کے آٹھ ہزار رن02 December, 2005 | کھیل ہدف ہار کی اصل وجہ تھی: انضمام10 December, 2005 | کھیل کراچی، انضمام کی شمولیت مشکوک23 January, 2006 | کھیل مزید 100 رنز کے بعد ڈکلئر: انضمام 01 February, 2006 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||