BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 14 March, 2006, 11:11 GMT 16:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سری لنکا: اٹاپٹو کی ٹیم میں واپسی
مارون اٹاپٹو کو کمر میں تکلیف کی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے دوران ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا
سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

سری لنکا نے کپتان مارون اٹاپٹو کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا ہے۔ انہیں کمر میں تکلیف کی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے دوران ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا اور ان کی جگہ مہیلہ جے وردنے نے ٹیم کی قیادت کی تھی۔

سلیکٹرز نے تجربہ کار بالروں چمندا واس، مرلی دھرن اور بیٹسمین رسل آرنلڈ کو بھی دوبارہ ون ڈے سکوارڈ میں شامل کیا ہے۔

سیریز کا پہلا ڈے نائٹ میچ جمعہ کو کولمبو میں ہو رہا ہے۔

ٹیم: مارون اٹاپٹو (کپتان)، مہیلہ جے وردنے، سنتھ جے سوریا، اُپل تھرنگا، کمار سنگاکارہ، تلکا رتنا دلشان، رسل آرنلڈ، چمارا کاپوگیدرا، فرویز معروف، چمندا واس، ملنگا بنڈارا، مرلی دھرن، رُچیرا پریرا، نیوان کالوسیکرا اور کوشل لوکواراچی۔

دریں اثناء منگل کے روز پاکستانی ٹیم نے اس وقت پریکٹس سیشن کا بایئکاٹ کر دیا جب انہیں ایک ایسی گراؤنڈ پر کھیلنے کو کہا گیا جہاں ایک گروپ ٹینس بال سے کرکٹ کھیل رہا تھا۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوس ایٹڈ پریس کے مطابق پاکستان کوچ باب وولمر نے پریکٹس کے لیے مناسب وکٹ نہ ملنے پر سخت غصے کا اظہار کیا۔

’جب آپ ایک انٹرنیشنل ٹیم ہوں اور کسی دوسرے ملک کا دورہ کر رہے ہوں تو آپ کو پریکٹس کے لیے ہمیشہ مرکزی وکٹ دی جاتی ہے اور اگر ایسا نہ ہو تو عجیب سا لگتا ہے۔‘

باب وولمر کے مطابق جب پاکستانی ٹیم نیٹ پریکٹس کے لیے گراؤنڈ میں پہنچی تو اسے بتایا گیا کہ گراؤنڈ ایک مقامی کرکٹ میچ کے لیے کسی اور ٹیم کو الاٹ کیا جا چکا ہے۔

بعد میں پاکستانی ٹیم کا نیٹ پریکٹس سیشن کولمبو کے پریمادیسا سٹیڈیم منتقل کر دیا گیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد