ٹیم میں دو نئے چہرے، دونوں سپنر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورۂ سری لنکا کی ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کی سترہ رکنی ٹیم کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم میں دو نئے چہرے شامل کیے گئے ہیں یہ دونوں سپنر ہیں۔ اگرچہ سلیکشن کمیٹی نے بورڈ کو جمعرات کو ہی ٹیم دے دی لیکن بورڈ نے اعلان اگلے دن کیا جس کی وجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین شہر یار خان نے یہ بتائی کہ چونکہ کرکٹ بورڈ نے پہلے کہا تھا کہ ٹیم کا اعلان دس مارچ کو کیا جائے گا ’اس لیے ہم نے یہی مناسب سمجھا کہ ٹیم کا اعلان جمعے کو کیا جائے۔‘ کراچی سے تعلق رکھنے والے دائیں ہاتھ سے آف سپن بالنگ کروانے والے طاہر خان اور سیالکوٹ کے بائیں ہاتھ سے آف سپن بالنگ کرنے والے عبدالرحمن کو پہلی مرتبہ پاکستان کے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ تاہم فاسٹ بالر محمد سمیع اور ارشد خان ون ڈے کی ٹیم کے لیے سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ چیف سلیکٹر وسیم باری کا کہنا ہے کہ انہوں نے ان دونوں نوجوان کھلاڑیوں کا انتخاب ورلڈ کپ کی تیاری کو مد نظر رکھ کر کیا ہے۔ ’یہ دونوں فرسٹ کلاس کرکٹ میں تو اچھی کارکردگی دکھا رہے تھے ان کو سری لنکا بھجوانے کا فیصلہ انہیں تجربہ دلانے کے لیے کیا گیا ہے۔‘ چیف سلیکٹر نے کہا کہ ٹیم کوچ باب وولمر اور کپتان کے مشورے سے بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کپتان انضمام کے مشورے کو اہمیت دی ہے کیونکہ میدان میں تو ٹیم انہوں نے ہی کھلانی ہوتی ہے۔ وسیم باری نے کہا کہ ’سوائے بھارت کے خلاف ون ڈے میچوں کے ٹیم نے گزشتہ سال بہت اچھی کارکردگی دکھائی ہے اس لیے ہم نے ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کی تاکہ ٹیم کا توازن متاثر نہ ہو۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کافی متوازن ہے اور امید ہے کہ سری لنکا میں بہتر کارکردگی دکھائے گی۔ وسیم باری نے کہا کہ ہماری ٹیم کی فیلڈنگ کمزور ہے اور ون ڈے میں فیلڈنگ اتنی ہی اہم ہوتی ہے جتنی کہ بالنگ یا بیٹنگ اس لیے ٹیم کو جیتنے کے لیے فیلڈنگ پر بہت توجہ دینی ہو گی ۔ محمد سمیع کے ٹیم میں نہ ہونے کی بابت سلیکٹر احتشام الدین کا کہنا تھا کہ جو فاسٹ بالر اتنے بین الاقوامی میچ کھیل کر بھی صحیح لائن سے بالنگ نہ کروا سکے اس کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی۔ پاکستان کی ٹیم کے کوچ باب وولمر کے مطابق محمد سمیع کے اعتماد میں کچھ کمی ہوئی ہے جو ان کے ڈراپ کا سبب بنی تاہم ان پر کرکٹ کے دروازے بند نہیں۔ باب وولمر نے کہا کہ ٹیم اچھی ہے اور سری لنکا کے سپن ٹریک کو مد نظر رکھ کر ٹیم میں دو نئے آف سپنر شامل کیے گیے ہیں خاص طور پر لیفٹ آرم آف سپنر کہ جس کی تلاش تھی۔ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: | اسی بارے میں دورہ سری لنکا: ٹیم کا اعلان متوقع 09 March, 2006 | کھیل مرلی دھرن کے1000 وکٹ02 March, 2006 | کھیل ایشیا کپ، سری لنکا فاتح01 August, 2004 | کھیل آسٹریلیا 167رن سے جیت گیا12 February, 2006 | کھیل وقار بالنگ کوچ، ظہیر مینیجر مقرر08 March, 2006 | کھیل بھارت نے ٹیسٹ سیریز جیت لی22 December, 2005 | کھیل ٹیم کا اعلان، آفریدی شامل نہیں14 February, 2006 | کھیل سری لنکا کی کپتانی پھر اتا پتو کے نام13 May, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||