BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 13 May, 2005, 03:27 GMT 08:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سری لنکا کی کپتانی پھر اتا پتو کے نام
 اتاپتو
ماروان اتاپتو کو جولائی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے دوبارہ سری لنکا کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

وہ دونوں ٹیسٹ میچوں میں سری لنکا کی ٹیم کی کپتانی کریں گے اور ان ٹیسٹ میچوں کے فوراً بعد شروع ہونی والے سہ ملکی ایک روزہ میچوں کے لیے بھی سری لنکا کے کپتان ہوں گے۔

سہ ملکی ایک روزہ میچوں میں سری لنکا کے علاوہ ویسٹ انڈیز اور بھارت بھی شامل ہوں گے۔

اتاپتو کو پہلے پہل اپریل دو ہزار تین میں سری لنکا کا کپتان مقرر کیا گیا تھا لیکن ان کی کپتانی صرف ایک روزہ میچوں کے لیے تھی۔

تاہم گیارہ ماہ بعد انہیں ٹیسٹ میچوں کے لیے بھی سری لنکا کا کپتان بنا دیا گیا تھا۔

ابھی تک ان کا ریکارڈ ملا جلا ہے۔ گیارہ ٹیسٹ میچوں میں جن میں اتا پتو نے کپتانی کی ہے، سری لنکا نے چار میچ جیتے ہیں جبکہ چار میچ ہارے ہیں۔

حال ہی میں انہیں نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے دو میچوں میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب ان کی ٹیم یہ سیریز صفر ایک سے ہار گئی۔

اب کی بار اتا پتو ایک نئے کوچ کے ساتھ کام کررہے ہوں گے کیونکہ سری لنکا میں کرکٹ کی کمیٹی مسقبل میں نئے کوچ کا اعلان کرے گی۔

سری لنکا کے کوچ کے لیے آسٹریلیا کے سابق کپتان گریگ چیپل اور آسٹریلیا ہی کے کھلاڑی ٹام موڈی کے نام سامنے آئے ہیں تاہم ان دونوں کو بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کوچ کے لیے بھی مختصر فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

سری لنکا میں کرکٹ کی عبوری کمیٹی کے سربراہ جیاناتھ دھرماداسا کہتے ہیں کہ ’ہم چاہتے ہیں کہ ہماری ٹیم کا کوچ جتنی جلدی ممکن ہو مقرر ہو جائے تاکہ جولائی کے وسط میں سری لنکا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی جانی والی ٹیسٹ سیریز کی تیاری اچھی طرح کی جا سکے۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد