مینڈس کا مستعفیٰ ہونے سے انکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کے کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیٹو دلیپ مینڈس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ سابق سری لنکا کے کپتان نے اڑتالیس گھنٹے اعلان کیا تھا کہ کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو رہے ہیں۔ دلیپ مینڈس نے اپنے فیصلے میں تبدیلی کا اعلان کرکٹ بورڈ کے دفتر پر پولیس کے چھاپے کے بعد کیا ہے۔ سیکریٹری ٹایفون مرینڈو نے کہا کہ دلیپ مینڈس نے اپنا کام دوبارہ شروع کر دیا ہے اور وہ مستعفیٰ ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ۔ سری لنکا کی حکومت نے مارچ کے مہینے میں کرکٹ بورڈ کو توڑ دیا تھا جس کے بعد سے استعفوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کھیل کو جاری رکھنے کے لئے ایک عبوری کمیٹی بنائی گئی تھی جسے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تسلیم کر لیا تھا۔ دلیپ مینڈس کو فروری 2004 میں انورا تیناکون کی جگہ پر سری لنکا کرکٹ بورڈ کا چیف ایگزیکٹو مقرر کیا گیا تھا۔ دلیپ مینڈس نے سری لنکا کا پہلا ٹیسٹ میچ 1982 میں انگلنڈ کے خلاف کھیلا تھا اور تین برس بعد سری لنکا کی جس ٹیم نے ہندوستان کے خلاف فتح حاصل کی تھی اس کی قیادت کی۔ 1988 میں ریٹائر ہونے کے بعد، وہ اپنی ٹیم کے کوچ، مینیجر اور سلیکٹر رہے۔ وہ ایشیئن کرکٹ کونسل کے ساتھ بھی کام کرتے رہے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||