سری لنکا کیوی سیریز اپریل میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا نے سونامی طوفان کی وجہ سے منسوخ کیے جانے والا نیوزی لینڈ کا دورہ اب اپریل میں مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس دورے کے نئے شیڈول کے مطابق سری لنکا نیوزی لینڈ میں پہلے ایک پریکٹس میچ کھیلے گا جس کے بعد دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے جو چار اور گیارہ اپریل کو شروع ہوں گے۔ اس سے پہلے سری لنکا کے کئی کھلاڑی اس ماہ کے آخر میں نیوزی لینڈ پہنچیں گے جہاں وہ سونامی کے متاثرین کے لیے بائیس، چوبیس اور چھبیس جنوری کو کھیلے جانے والے ون ڈے میچوں میں ورلڈ الیون کی طرف سے کھیلیں گے۔ ورلڈ الیون کی قیادت آسٹریلیا کے کھلاڑی شین وارن کریں گے۔ ان میچوں میں شائقین کو پہلی دفعہ شین وارن اور سری لنکا کے سپنر مرلی دھرن کو ایک ہی ٹیم کی جانب سے بولنگ کراتے دیکھنے کا موقع ملے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||