BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایشیا کپ، سری لنکا فاتح
جیت کا جوش و خروش
جیت کا جوش و خروش
سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ کرکٹ کے ڈے اینڈ نائٹ فائنل میں سری لنکا نے بھارت کو پچیس رن سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔

بھارت کی ٹیم 229 رن کا ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں شروع ہی سے مشکلات کا شکار ہوگئی اور پچاس اوور میں نو کھلاڑی کے آوٹ ہونے پر صرف دو سو تین رن بنا سکی۔

بھارت کی طرف سے فائنل میں سچن تندولکر واحد کھلاڑی تھے جو کچھ دیر جم کر کھیل سکے۔ انہوں نے سو گیندوں 74 رن بنائے۔ سچن وکٹ کے ایک طرف کھیلتے رہے جب کے دوسری طرف بھارت کے بلے باز ایک کے بعد ایک آؤٹ ہوتے رہے۔

بھارت کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی وریندر سہواگ تھے جنہیں 15 کے اجتماعی اسکور پر چمندہ واس نے ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ اس کے بعد کپتان گنگولی کھیلنے آئے اور وہ صرف چار رن بنا کر زوئسا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت بھارت کی ٹیم نے صرف چھبیس رن بنائے تھے۔

اس کے بعد سچن تندولکر نے لکشمن کے ساتھ مل کر اننگز کو کچھ سہارا دیا لیکن 62 کے اجتماعی اسکور پر لکشمن آؤٹ ہو گئے۔ لکشمن کی وکٹ جئے سوریا نے حاصل کی اور لکشمن کو ایک آسان بال پر آؤٹ کر دیا۔

آؤٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی ڈراوڈ تھے انہوں نے سولہ رن بنائے۔ اس کے بعد یوراج سنگھ آؤٹ ہوئے انہوں نے آٹھ رن بنائے۔ یوراج کے بعد کیف آؤٹ ہوئے اور وہ پانچ رن بنا سکے۔ سچن آؤٹ ہونےوالے ساتویں کھلاڑی تھے انہوں نے74 رن بنائے۔ تندولکر کے بعد عرفان پٹھان آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی طرف سے اپل چندنا کامیاب بالر ثابت ہوئے انہوں نے تینتیس رن دے کر تین وکٹیں حاصل کئیں۔ جے سوریا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے سری لنکا نے بھارت کے خلاف مقررہ پچاس اوور میں 228 رن بنائے اور اس کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

سری لنکا کے مایہ ناز بلے باز سنتھ جئے سوریا پندرہ رن بنا کر عرفان پٹھان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

اس کے بعد گناوردنے بھی اگلے ہی اوور میں آشیش نہرا کی گیند پر گنگولی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے آٹھ رن بنائے تھے اور وہ سری لنکا کے آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی تھے۔

جئےسوریا کی جگہ کپتان مرون اتاپتو اور گناوردنے کی جگہ کمار سنگاکرا کھیلنے کے لیے کریز پر آئے۔

سنگاکرا کو سہواگ نے تریپن رن پر بولڈ کر دیا۔ ان کے بعد مہیلا جیاوردنے کو سچن تندولکر نے آؤٹ کر دیا۔ جیاوردنے کا کیچ یوراج سنگھ نے لیا۔ وہ کوئی رن نہ بنا سکے۔

اس کے بعد اتاپتو پینسٹھ کے سکور پر رن آؤٹ ہو گئے۔ وہ سری لنکا کے آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی تھے۔

ان کے بعد تلکارتنے دلشن بائیس رن بنانے کے بعد تندولکر کی گیند پر ڈراوڈ کے ہاتھوں سٹمپ ہو گئے۔

دلشن کے بعد سری لنکا کے آؤٹ ہونے والے ساتویں کھلاڑی اپل چندنا تھے جو آٹھ رن بنا کر ہربجن سنگھ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

چندنا کے بعد فرویز مہاروف نو رن بنا کر یوراج کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد چمنداواس چھ رن بنا کر عرفان پٹھان کی گیند پر یوراج سنگھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

سری لنکا کے کپتان مرون اتاپتو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا کی طرف سے سنتھ جئےسوریا اور اوشکا گناوردنے نے اننگز کا آغاز کیا ہے جبکہ بھارت کی طرف سے عرفان پٹھان نے بولنگ شروع کی۔

یہ میچ پریماداسا سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔


سری لنکا: مرون اتاپتو (کپتان)، سنتھ جئےسوریا، ثمن جیانتھا، اوشکا گناوردنے، کمار سنگاکرا، مہیلا جیاوردنے، تلکارتنے دلشن، مرلی دھرن، فرویز مہاروف، اپل چندنا، چمنداواس، نوان زوئسا، لسیتھ ملنگا

بھارت: سورو گنگولی (کپتان)، سچن تندولکر، وریندر سہواگ، وی وی ایس لکشمن، یوراج سنگھ، راہول ڈراوڈ، محمد کیف، عرفان پتھان، انیل کمبلے، ہربجن سنگھ، ظہیر خان، بلاجی

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد