مرلی دھرن کے1000 وکٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کے سپن بولر مرلی دھرن دنیائے کرکٹ کی تاریخ میں ٹیسٹ اور ون ڈے میچوں میں ایک ہزار وکٹ حاصل کرنے والے پہلے بالر بن گئے ہیں۔ مرلی دھرن نے یہ کارنامہ چٹاگانگ میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن سر انجام دیا۔ چار سو گیارہ ایک روزہ میچوں میں ان کا 589 واں نشانہ بننے والے بنگلہ دیش کے کھلاڑی خالد مشہود تھے۔ اس دن انہوں نے چار مزید وکٹ حاصل کرکے بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن توڑ دی۔ اس موقع پر مرلی کا کہنا تھا کہ وہ اس تاریخی ریکارڈ پر بہت خوش ہیں۔ بین الاقوامی وکٹوں میں مرلی دھرن 1004 کے ساتھ سر فہرست ہیں جبکہ ان کے بعد اس فہرست میں آسٹریلوی کھلاڑی شین وارن ہیں جنہوں نے 952 بلے بازوں کو اپنی سپن باؤلنگ کا نشانہ بنایا۔ تیسرے نمبر پر پاکستان کے بالر وسیم اکرم ہیں جنہوں نے 916 ووکٹ حاصل کیے۔ آسٹریلیا کے میکگرا 873 جبکہ انڈیا کے سپنر انیل کمبلے 824 کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔ | اسی بارے میں مرلی دھرن کا ’دوسرا‘ غیر قانونی23 April, 2004 | کھیل آئی سی سی پر دباؤ ڈالا گیا ہے، مرلی21 May, 2004 | کھیل مُرلی دھرن کو ماں کا مشورہ12 June, 2004 | کھیل مرلی دھرن مایوس ہیں08 September, 2004 | کھیل مرلی دھرن آسٹریلیا پر برسے16 November, 2004 | کھیل مرلی دھرن سے وضاحت طلب18 November, 2004 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||