 | | | اس میچ میں پاکستانی بلے بازوں کو ابتدا ہی سے کھیلنے میں مشکل ہو رہی تھی |
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو کے پریماداسا سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو میچ جیتنے کے لیئے 202 رنز کا ہدف دیا ہے۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ پاکستانی کھلاڑی ابتدا ہی سے سری لنکا کے بالروں کے سامنے دبے دبے کھیلے اور اس کے اوپنر کھلاڑی جلد ہی آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی طرف سے محمد یوسف چھیالیس اور یونس خان اکتالیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
|