سری لنکا: بقیہ ون ڈے کیلیےاضافی دن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے بارش کی نذر ہونے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ بقیہ دونوں ون ڈے میچوں میں اضافی دن رکھ دیا جائے۔ اضافی دن رکھنے کی تجویز سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پیش کی تھی جس سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اتفاق کیا ہے۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ بارش اور خراب موسم سے ون ڈے متاثر ہونے کی صورت میں اسے بڑے مالی نقصان کا سامنا ہوگا جس سے بچنے کا ممکنہ راستہ یہی ہے کہ اضافی دن رکھ دیا جائے۔ تاہم عام رائے یہ ہے کہ سری لنکن ٹیم ہر صورت میں ون ڈے کھیلنا چاہتی ہے کیونکہ اس سال بھارت میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پلے آف سے بچنے کا اس کے پاس یہی راستہ رہ گیا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف دونوں ون ڈے جیت جائے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل اتوار کو کولمبو میں کھیلا جارہا ہے لیکن اگر موسم اس میچ کے آڑے آیا تو پھر یہ میچ پیر کو کھیلا جائے گا۔ اسی طرح تیسرا ون ڈے جو پہلے اکیس مارچ کو کھیلا جانا تھا اب نئے پروگرام کے تحت بائیس مارچ کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیسٹ میچوں کی تاریخ میں بھی تبدیلی کی گئی ہے پہلا ٹیسٹ جو پہلے چوبیس مارچ سے شروع ہونا تھا اب چھبیس مارچ سے کولمبو میں شروع ہوگا۔ کینڈی میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ یکم سے پانچ کے بجائے اب تین سے سات اپریل تک کھیلا جائے گا۔ | اسی بارے میں سری لنکن کپتان سیریز سے باہر 18 March, 2006 | کھیل کولمبو: شدید بارش، میچ ختم17 March, 2006 | کھیل وکٹ مشکل تھی:وولمر17 March, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||