سری لنکن کپتان سیریز سے باہر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان مارون اتاپتو کمر کی تکلیف کے سبب پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ مہیلا جے وردھنے ٹیم کی قیادت کے فرائض سنبھالیں گے۔ سری لنکا کی ٹیم کے لیئے اتاپتو کا ان فٹ ہوجانا بڑا دھچکا ہے جو اس سے قبل فاسٹ بولر چمندا واس، اوپنر سنتھ جے سوریا اور فاسٹ بولر روچیرا پریرا کی خدمات سے بھی محروم ہوچکی ہے۔ واس کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ جے سوریا پیر کا پٹھہ کھنچ جانے اور پریرا ہمسٹرنگ کی وجہ سے پاکستان کے خلاف سیریز میں نہیں کھیل رہے ہیں۔ پینتیس سالہ مرون اتاپتو 252 ون ڈے میچوں میں8233 اور اٹھاسی ٹیسٹ میچوں میں5330 رنز بنا چکے ہیں۔ سری لنکا کی ٹیم کے دورۂ آسٹریلیا کے دورے میں اتاپتو کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے اور سری لنکن ٹیم کے حالیہ دورۂ بنگلہ دیش میں انہیں آرام کی غرض سے شامل نہیں کیا گیا تھا اور ان کی غیرموجودگی میں مہیلا جے وردھنے نے قیادت کی تھی۔ | اسی بارے میں سری لنکا نے میچ جیت لیا08 January, 2006 | کھیل پاکستانی ٹیم کا دورۂ سری لنکا22 February, 2006 | کھیل سری لنکا سیریز ’سپر سب‘ کے بغیر06 March, 2006 | کھیل دورہ سری لنکا: ٹیم کا اعلان متوقع 09 March, 2006 | کھیل سری لنکا: اٹاپٹو کی ٹیم میں واپسی14 March, 2006 | کھیل سری لنکا سوریا اور واس کے بغیر 16 March, 2006 | کھیل سری لنکا کو 202 کا ٹارگٹ17 March, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||