میلبورن: پاکستان نے انڈیا کو ہرا دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عدنان مقصود کے دوگولوں کی بدولت پاکستان نے دولتِ مشترکہ کھیلوں کے ہاکی مقابلوں کے دوران اپنے افتتاحی میچ میں انڈیا کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے د ی ہے۔ میلبورن میں کھیلے گئے اس میچ میں مقابلہ پہلے ہاف میں ایک، ایک گول سے برابر تھا مگر دوسرے ہاف میں پاکستانی ٹیم نے تین گول کر کے فتح حاصل کی۔ انڈیا نے میچ کے چودھویں منٹ میں تجبیر سنگھ کے گول کی بدولت سبقت حاصل کی جسے دس منٹ بعد مدثر خان نے ایک فیلڈ گول کے ذریعے برابر کر دیا۔ دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی طارق عزیز اور عدنان مقصود نے دو منٹ کے اندر ہی دو گول کر کے سکور تین، ایک کر دیا اور اس کے بعد میچ کے اٹھاونویں منٹ میں عدنان مقصود نے اپنا دوسرا اور پاکستان کا چوتھا گول کر کے پاکستان کی فتح یقینی بنا دی۔ پاکستان کو مزید ایک گول کی برتری بھی مل سکتی تھی مگر کپتان محمد ثقلین نے پاکستان کو ملنے والا پنلٹی سٹروک ضائع کر دیا۔ انڈیا کے کوچ راجندر سنگھ نے میچ کے بعد کہا کہ ’دوسرے ہاف کے دو لگاتار گولوں نے ہمیں میچ ہروایا۔ پاکستانی فارورڈ ہمارے قابو میں نہیں آ سکے‘۔ پاکستانی ٹیم کے مینجر سعید خان کے مطابق’ فتح سے آغاز کرنا ہمیشہ اچھا ہوتا ہے۔ ہم بھارت سے ماضی قریب میں بہت کھیلے ہیں اور ان کا کھیل سمجھتے ہیں لیکن ہمیں اپنی کارکردگی میں تسلسل رکھنا ہوگا‘۔ ملائیشیا سے برابری اور پاکستان سے شکست کے بعد اب انڈیا کو گروپ بی سے سیمی فائنل میں رسائی کے لیئے جنوبی افریقہ اور ٹرینیڈاڈ کو بھاری مارجن سے شکست دینا ہوگی۔ | اسی بارے میں انڈیا کے مزید 3 طلائی تمغے17 March, 2006 | کھیل کامن ویلتھ گیمز کا رنگا رنگ آغاز15 March, 2006 | کھیل ہاکی میں بھارت کی کامیابی24 February, 2006 | کھیل ہاکی: پاکستان سیریز جیت گیا22 February, 2006 | کھیل پاکستان نے تیسرا میچ بھی جیت لیا20 February, 2006 | کھیل پاکستان کی لگاتار دوسری کامیابی19 February, 2006 | کھیل ہاکی: پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا18 February, 2006 | کھیل ہاکی: بھارت نے پاکستان کو ہرا دیا11 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||