انڈیا کے مزید 3 طلائی تمغے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
میلبورن میں جاری دولتِ مشترکہ کھیلوں میں انڈیا نے سونے کے مزید تین تمغے حاصل کر لیئے ہیں۔ اس طرح انڈیا کے کل تمغوں کے تعداد سات ہو گئی ہے اور اسے مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل ہوگئی ہے۔ بھارت کے سات تمغوں میں سونے کے چار اور چاندی کے تین تمغے شامل ہیں۔ انڈیا کے لیئے سونے کا پہلا تمغہ جمعرات کو کنجرانی دیوی نے ویٹ لفٹنگ میں جیتا تھا۔ انڈیا نے سونے کے بقیہ تین تمغے ’شوٹنگ‘ کے مختلف مقابلوں میں حاصل کیے۔ مردوں کے دس میٹر ’ائر رائفل پیئر‘ میں ابھینوو بندرہ اور گگن نارنگ نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے طلائی تمغہ جیتا جبکہ تیجیسونی ساونت اور اونیت سدھو نے خواتین کے دس میٹر ’ائر رائفل پیئر‘ میں اول پوزیشن حاصل کی اور اپنے ملک کے لیئے سونے کا تمغہ جیتا۔
چوتھا طلائی تمغہ سشما رانا اور سروجا کماری نے پچیس میٹر ’ائر رائفل پیئر‘مقابلے میں جیتا۔ ’شوٹنگ‘ مقابلوں میں بھارت کا واحد نقرئی تمغہ وویک سنگھ اور سمریش جنگ نے پچاس میٹر ’پسٹل پیئر‘ مقابلوں میں حاصل کیا۔ انڈین ویٹ لفٹروں نے بھی چاندی کے دو تمغے جیتے ہیں۔ یہ تمغے وکی بٹہ نے مردوں کی چھپن کلوگرام درجہ بندی میں جبکہ ارون مروگیسن نے باسٹھ کلوگرام درجہ بندی میں حاصل کیے۔ دس میٹر ’ائر رائفل پیئر‘ میں ابھینوو بندرہ اور گگن نارنگ نے1189 پوائنٹس حاصل کر کے دولتِ مشترکہ کھیلوں میں نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔ اس موقع پر چھبیس سالہ بندرہ کا کہنا تھا کہ ’ ابھی کھیل ختم نہیں ہوا ہے‘۔ ہاکی کے مقابلوں میں انڈین ٹیم نے اپنا پہلا میچ ملائشیا کے ساتھ کھیلا جو ایک، ایک گول سے برابر رہا اور یوں انڈین ٹیم دو قیمتی پوائنٹس محروم ہو گئی۔ انڈیا اپنے روایتی حریف پاکستان کے خلاف ہفتے کو کھیلے گا۔ مانچسٹر میں ہونے والے گزشتہ دولتِ مشترکہ کھیلوں میں انڈیا نے انہتر تمغے جیتے تھے جن میں تیس طلائی تمغے بھی شامل تھے۔ | اسی بارے میں کامن ویلتھ گیمز کا رنگا رنگ آغاز15 March, 2006 | کھیل کامن ویلتھ گیمز، بھارتی پر الزام14 March, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||