کامن ویلتھ گیمز کا رنگا رنگ آغاز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والی ایک رنگا رنگ تقریب میں ملکہ الزبتھ نے کامن ویلتھ گیمز کا افتتاح کیا ہے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز میلبورن کی ’اڑنے‘ والی ٹرام کے آنے کے بعد ہوا۔ دو گھنٹے جاری رہنے والی اس تقریب پر بیس ملین پاؤنڈ کے قریب لاگت آئی۔ اس کے بعد اکیاسی ہزار تماشائیوں نے ڈیم کیری تے کناوا کے ساتھ مل کر ملکہ الزبتھ کے لیے ہیپی برتھ ڈے گایا۔ اگلے ماہ ملکہ اپنی اسی ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اگلے بارہ روز تک کھیلوں کی یہ تقریب جاری رہے گی جس میں اکہتر ممالک سے چار ہزار پانچ سو اتھلیٹ حصہ لے رہے ہیں۔
ملکہ الزبتھ نے سنہری لباس پہنا ہوا تھا۔ وہ ڈیوک آف ایڈنبرگ کے ساتھ ایک بڑی لموسین میں سٹیڈیم آئیں اور آسٹریلیا کا قومی ترانہ سننے کے بعد ہی اپنی نشست پر بیٹھیں۔ ملکہ الزبتھ نے اپنے افتتاحی پیغام میں کہا کہ ’ہم اکہتر ممالک اور علاقہ جات کے لوگوں اور کئی طرح کی ثقافت، روایات اور عقائد رکھنے والوں کو اکٹھا کر کے کھیل کی اقدار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں‘۔ کامن ویلتھ یا دولت مشترکہ کے ان کھیلوں میں پاکستان کا چھہتر کھلاڑیوں اور افسران پر مشتمل ایک دستہ شرکت کرے گا۔ اس دستے میں سات خواتین کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ کھیلوں میں پاکستان اتھلیٹکس، پیراکی، ہاکی،بیڈ منٹن، باکسنگ، سائیکلنگ، جمناسٹک، شوٹنگ، سکواش اور ٹیبل ٹینس میں حصہ لے رہا ہے۔ پاکستان ہاکی اور باکسنگ میں میڈل لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ | اسی بارے میں دولت مشترکہ کھیلوں کا وفد25 February, 2006 | کھیل کامن ویلتھ گیمز، بھارتی پر الزام14 March, 2006 | کھیل ہاکی ٹیمیں پاکستان پہنچ گئیں21 February, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||