دولت مشترکہ کھیلوں کا وفد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا میں پچیس سے چھبیس مارچ تک ہونے والے دولت مشترکہ کھیلوں میں پاکستان کا چھہتر کھلاڑیوں اور افسران پر مشتمل ایک دستہ شرکت کرے گا۔ اس دستے میں سات خواتین کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ یہ بات پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جرنل ریٹائرڈ عارف حسن نے جرنل کونسل کے سالانہ اجلاس کے بعد اخباری کانفرنس میں بتائی۔ دولت مشترکہ کھیلوں میں پاکستان اتھلیٹکس، پیراکی، ہاکی،بیڈ منٹن، باکسنگ، سائیکلنگ، جمناسٹک، شوٹنگ، سکواش اور ٹیبل ٹینس میں حصہ لے رہا ہے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر صدر لیفٹیننٹ جرنل ریٹائرڈ عارف حسن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے یہ کھلاڑی گزشتہ سالوں کے مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھائیں گے اور جہاں تک میڈلز کا سوال ہے پاکستان ہاکی اور باکسنگ میں میڈل لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوٹنگ میں بھی ان کے دو تین شوٹر کافی اچھے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ وہ بھی کوئی قابل ذکر کارنامہ کر جائیں۔ لیفٹیننٹ جرنل ریٹائرڈ عارف حسن نے بتایا کہ انہوں نے تمام کھلاڑیوں اور کوچز کو مکمل ہدایت نامہ دے دیا ہے کہ انہوں نے کن ممنوعہ ادویات کے قریب بھی نہیں پھٹکنا اور انہیں اس پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ کوئی کھلاڑی ڈوپ ٹیسٹ کی زد میں نہ آ سکے۔ لیفٹیننٹ جرنل ریٹائرڈ عارف حسن نے کہا کہ گزشتہ سال ہم نے تمام سپورٹس فیڈریشنوں کو کہا تھا کہ اگلے سالانہ اجلاس تک ہر فیڈریشن میں خواتین کی نمائندگی بیس فیصد تک ہو جانی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ فیڈریشنوں نے تو یہ کام کر لیا ہے جبکہ باقی نے ابھی ایسا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان فیڈریشنوں کو تیس مارچ تک مہلت دی گئی ہے۔ ایسا نہ ہونے کی صورت میں ان کی سالانہ گرانٹ روک دی جائے گی۔ | اسی بارے میں انڈیا: ایشیائی کھیلوں کا بھی متمنی 30 March, 2005 | کھیل دولت مشترکہ مقابلے بھارت میں14 November, 2003 | کھیل دولتِ مشترکہ کی رکنیت پرغور | کھیل کھیل: پنجاب بمقابلہ پنجاب؟26 November, 2003 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||