| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
کھیل: پنجاب بمقابلہ پنجاب؟
ایک بھارتی اخبار کےمطابق بھارت اور پاکستان کے دونوں ممالک کے پنجابوں کے درمیان کھیلوں کے انعقاد کی کوشش کر رہے ہیں۔ روزنامے ’اینڈین ایکسپریس‘ کے مطابق دونوں ممالک کی اولمپِک تنظیمیں ’پین۔پنجاب‘ یا کل پنجاب کھیلوں کے مقابلے منعقد کرنا چاہتی ہیں۔ اخبار نے بھارت کی اولمپِک ایسو سی ایشن کےجنرل سکریٹری رندھیر سنگھ کے حوالے سے لکھا ہے کہ ’ان کھیلوں میں دونوں پنجابوں کے کھلاڑی تاریخ میں پہلی بار ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہونگے۔‘ انہوں نے اخبار کو بتایا کہ ’یہ ایک سالانہ سلسلہ ہوگا، ہم دو ہزار چار میں لدھایانہ سے شروع کرکے اگلے برس لاہور جا سکتے ہیں، یا پھر پہلے لاہور اور اس کے بعد لدھیانہ۔ کھلاڑیواگہہ سرحد پیدل چل کر آ جا سکتے ہیں۔‘ اخبار کے مطابق رندیر سنگھ اور پاکستان کی اولمپِک ایسو سی ایشن کے صدر سید واجد علی شاہ کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اور انہی تعلقات سے بھارت کو دولت مشترکہ کے کھیلوں کے مقابلے منعقد کرنے کی کوشش میں مدد ملی۔ رندھیر سنگھ کا کہنا ہے کہ انہیں کُل پنجاب کھیلوں کے مقابلوں کا خیال ستمبر میں پاکستان کے دورے پر آیا۔ ’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق پاکستان کی اولمپِک ایسو سی ایشن کے اہلکاروں نے بھی اس کوشش پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر حکومت پاکستان سے رجوع کریں گے۔ بھارت میں کھیلوں کے وزیر وجے گوئیل نے کہا ہے کہ حکومت اپنا رد عمل تب ہی ظاہر کر سکتی ہے جب اسے تجویز رسماً موصول ہوجائے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||