| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہاکی میں کانسی کا تمغہ
نیدرلینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں کھلے گئے پچسویں چمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے ایک میچ میں پاکستان نے بھارت کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیکر کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے سہیل عباس نے دو جبکہ کاشف جاوید اور ریحان بٹ نے ایک ایک گول کیا۔ بھارت کے تین گول جگ راج سنگھ، پرابھجوت سنگھ اور دیپک ٹھاکر نے کیے۔ یوں ٹورنامنٹ میں پاکستان کی تیسری اور بھارت کی چوتھی پوزیشن ہوگئی ہے۔ ٹورنامنٹ کے ایک اور میچ میں ارجنٹینا نے جرمنی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیکر پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔ اس طرح جرمنی کو چھٹی پوزیشن ملی۔ اس پہلے ایک میچ میں بھارت نے پاکستان کو چار کے مقابلے میں سات گول سے شکست دی تھی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| BBC Languages >>BBC World Service >>BBC Weather >>BBC Sport >>BBC News >> | |