ہاکی ٹیمیں پاکستان پہنچ گئیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد ثقلین کا کہنا ہے کہ بھارت سے تین میچ جیتنے کے باوجود وہ کسی ذہنی برتری کا شکار نہیں ہیں اور ’باقی تین میچ جیتنے کے لیے ہماری ٹیم سخت محنت کرے گی۔‘ پاکستان اور بھارت کی ہاکی ٹیموں کے درمیان چھ میچوں پر مشتمل ہاکی سیریز کے بھارت میں ہونے والے تین میچ کھیلنے کے بعد پاکستان اور بھارت کی ہاکی ٹیمیں منگل کو واہگہ باڈر عبور کر کے پاکستان پہنچیں جہاں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اہلکاروں نے ان کا پر جوش خیر مقدم کیا۔ بھارت میں ہونے والے تینوں میچوں میں پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا۔ پہلے دو میچ چندی گڑھ میں ہوئے۔ پہلا میچ پاکستان نے 1-2 سے جیتا اور دوسرے میچ میں 1-3 سے فتح حاصل کی۔ جالندھر میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں بھی پاکستان کی ہاکی ٹیم نے بھارتی ٹیم کو1-2 سے ہرایا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان اس سیریز کا چوتھا میچ نیشنل سٹیڈیم لاہور میں 22 فروری کو، پانچواں میچ 24 فروری کو فیصل آباد میں اور آخری میچ 26 فروری کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ لاہور پہنچنے کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں اور ٹیم مینجمنٹ نے پریس کانفرنس کی۔ پاکستان ٹیم کے کپتان محمد ثقلین نے کہا کہ ان تینوں میچوں میں ان کی ٹیم کی کارکردگی میں بتدریج بہتری ہوئی اور’ اگلے تینوں میچز میں بھی ہماری کارکردگی کا گراف مزید اوپر ہو گا۔‘ پاکستان ٹیم کے کوچ آصف باجوہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اس سیریز سے اگلے ماہ ہونے والے دولت مشترکہ کھیلوں کے لیے تیاری میں بہت مدد ملے گی۔ بھارتی ٹیم کے کوچ راجندر سنگھ نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے خلاف اس سیریز میں اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو آزمایا ہے تاکہ ہم انہیں کامن ویلتھ گیمز اور ورلڈ کپ کوالِیفائنگ راؤنڈ کے لیئے تیار کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم ناتجربہ کار ہونے کے باوجود ہم نے پاکستان کی تجربہ کار ٹیم سے بہت کم مارجن سے شکست کھائی۔ راجندر بیدی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ ہاکی ہونی چاھیے کیونکہ اس سے ہماری ہاکی بہتر ہو گی۔ بھارتی ٹیم کے کپتان اگنیس ٹرکی نے کہا کہ ’تین میچز میں شکست کے باوجود ہماری ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے اور ہم کم بیک کریں گے اور پاکستان میں ہونے والے باقی تینوں میچ جیت کر سیریز برابر کر لیں گے۔‘ | اسی بارے میں پاکستان نے تیسرا میچ بھی جیت لیا20 February, 2006 | کھیل پاکستان کی لگاتار دوسری کامیابی19 February, 2006 | کھیل ہاکی: پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا18 February, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||