پاکستان کی لگاتار دوسری کامیابی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے بھارت کو چندی گڑھ میں ہاکی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر سیریز میں دو، صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔ ہفتے کو کھیلے گئے چھ میچوں کی اس سیریز کے دوسرے میچ میں مقابلہ پہلے ہاف میں بنا کسی گول کے برابر رہا تاہم دوسرے ہاف میں پاکستان کی جانب سے ریحان بٹ نے دو جبکہ طارق عزیز نے ایک گول کیا۔ بھارت کی جانب سے واحد گول سندیپ سنگھ نے کیا۔ میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑی کھیل پر چھائے رہے اور انہوں نے بھارتی گول پر چودہ حملے کیے۔ بھارت ٹیم ایک مرتبہ پھر متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی اور بیس ہزار تماشائیوں کی حمایت کے باوجود پاکستانی دفاع کو توڑنے میں ناکام رہی۔ میچ کے دوران دونوں ٹیموں کو دو ، دو پنلٹی کارنر ملے مگر کوئی بھی ٹیم اس سے فائدہ نہ اٹھا سکی۔ پاکستان کے عمران وارثی کو میچ کا بہترین کھلای قرار دیا گیا۔ | اسی بارے میں ہاکی: پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا18 February, 2006 | کھیل کرکٹ میں کامیابی ، ہاکی میں صرف دعوے23 December, 2005 | کھیل ہاکی: بھارت نے پاکستان کو ہرا دیا11 December, 2005 | کھیل چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہاکی ٹیم کا انتخاب19 November, 2005 | کھیل ہاکی میں شائقین کی عدم دلچسپی17 September, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||