ہاکی: پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے بھارت کو چندی گڑھ میں ہاکی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی ہے۔ جمعہ کو کھیلے گئے چھ میچوں کی اس سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور بھارتی گول پر متعدد حملے کیے۔ پاکستان کی جانب سے پہلا گول کھیل کے پندرہویں منٹ میں طارق عزیز نے کیا۔ پہلے ہاف میں بھارتی فارورڈ لائن نےگول برابر کرنے کی سر توڑ کوشش کی لیکن پاکستانی دفاعی کھلاڑوں نے ان تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں پاکستان نے بھارتی ٹیم پر اپنا دباؤ برقرار رکھا اور کھیل کے ستاونویں منٹ میں شکیل عباسی نے پینلٹی کارنر پر گول کر کے پاکستان کی سبقت دگنی کر دی۔ دو گول کے خسارے میں جانے کے بعد بھارتی ٹیم نے میچ برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی اور چونسٹھویں منٹ میں تشار کھنڈیکر نے گول کر کے پاکستان کی برتری کو کم کر دیا۔ تاہم بھارتی ٹیم دوسرا گول کرنے میں ناکام رہی۔ اس میچ میں بھارت کو متعدد تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہ تھیں۔ اس سیریز کا دوسرا میچ ہفتے کو چندی گڑھ جبکہ تیسرا پیر کو جالندھر میں ہو گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں سیریز کے دوسرے مرحلے میں بقیہ تین میچ پاکستان میں کھیلیں گی۔ | اسی بارے میں کرکٹ میں کامیابی ، ہاکی میں صرف دعوے23 December, 2005 | کھیل ہاکی: بھارت نے پاکستان کو ہرا دیا11 December, 2005 | کھیل چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہاکی ٹیم کا انتخاب19 November, 2005 | کھیل ہاکی میں شائقین کی عدم دلچسپی17 September, 2005 | کھیل سپر ہاکی لیگ شروع ہوگئی09 September, 2005 | کھیل سپر ہاکی لیگ کا رنگارنگ میلہ26 August, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||