BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 09 September, 2005, 11:32 GMT 16:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سپر ہاکی لیگ شروع ہوگئی

ہاکی
ہاکی سپر لیگ میں کئی بھارتی کھلاڑی بھی شریک ہیں
پاکستان کی پہلی سپر ہاکی لیگ کراچی کے ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم میں شروع ہوگئی۔

پہلے میچ میں بلوچ لائنز نے سندھ قلندر کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم کے کپتان شکیل عباسی مین آف دی میچ قرار پائے۔

دوسرے میچ میں گول کیپر سلمان اکبر کے عمدہ کھیل سے ہمت پا کر شانِ پنجاب نے فرنٹیئر فالکنز کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔

 سپر ہاکی لیگ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ مقابلے اٹھارہ ستمبر تک جاری رہیں گے۔ ہر میچ میں ساڑھے سترہ منٹ کے چار ہاف رکھے گئے ہیں اور ہر میچ کو فیصلہ کن بنایا جائے گا۔

سپرلیگ کا افتتاح وفاقی وزیر کھیل اجمل خان نے رنگا رنگ تقریب میں کیا تاہم پہلے دن تماشائیوں کی تعداد برائے نام رہی۔

اس کا تعلق شاید تماشایوں کے لیے غیر معیاری انتطامات سے تھا۔ پریس گیلری میں بولٹ نکلی کرسیاں صحافیوں کا منہ چڑارہی تھیں تواسکور بتانے والا ڈیجیٹل بورڈ گھڑی سے محروم تھا ۔ لائٹس ٹاورز کے متعدد بلب روشن نہیں ہوسکے تھے اور اسٹیڈیم میں فوڈ اسٹریٹ کے نام سے بنائے گئے کھانے پینے کے اسٹالز میں سے بیشتر خالی پڑے تھے۔ ان خامیوں کو دور کرکے ہی پاکستان ہاکی فیڈریشن اس لیگ کو کامیاب بناسکے گی۔

سپر ہاکی لیگ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ مقابلے اٹھارہ ستمبر تک جاری رہیں گے۔ ہر میچ میں ساڑھے سترہ منٹ کے چار ہاف رکھے گئے ہیں اور ہر میچ کو فیصلہ کن بنایا جائے گا۔ سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والی دو ٹیمیں فائنل میں مدِ مقابل ہونگی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سپر لیگ کے لیے ساٹھ لاکھ روپے کی مجموعی انعامی رقم رکھی ہے۔

66سینیئرز کا افسوس
’پاکستان ہاکی دس سال پیچھے چلے گئی ہے‘
66سہیل عباس ریٹائر
کپتان وسیم احمد اور سہیل عباس ریٹائر ہوگئے
66ایک صدی کا قصہ
فیروز خان دوسرے معمر ترین اولمپیئن ہیں۔
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد