BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 28 August, 2005, 20:54 GMT 01:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان: ہاکی ٹیم کیلیےانعام

ہاکی
وزیراعظم نے کراچی کے ہاکی سٹیڈیم کو بہتر کرنے اور فلڈ لائٹس لگانے کے لیے فیڈریشن کی ہر ممکن مدد کا بھی وعدہ کیا
ہالینڈ میں آٹھ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ ربو بینک ٹرافی جیتنے والی پاکستانی ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو مزید پانچ پانچ لاکھ روپے انعام ملیں گے۔

پانچ پانچ لاکھ روپے کے اس انعام کا اعلان پاکستان کے وزیراعظم شوکت عزیز نے اتوار کو قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کے بعد کیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق کرمانی اور سکریٹری بریگیڈئر ریٹائرڈ مسرت اللہ خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

بریگیڈئر ریٹائرڈ مسرت اللہ خان کا کہنا تھا کہ یہ کھلاڑیوں کے لیے بہت اعزاز کی بات ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے اپنی مصروفیات میں سے ہاکی کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے وقت نکالا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اس فتح پر ٹیم کو مبارکباد دی اور اگلےٹورنامنٹس میں اچھی کارکردگی کے لیے کہا۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لیے پانچ پانچ لاکھ کا انعام ان کے لیے ایک بہت بڑی حوصلہ افزائی ہے۔

بریگیڈئر مسرت اللہ کے مطابق وزیراعظم نے کراچی کے ہاکی سٹیڈیم کو بہتر کرنے اور فلڈ لائٹس لگانے کے لیے فیڈریشن کی ہر ممکن مدد کا بھی وعدہ کیا۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان محمد ثقلین کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم اس انعام کے اعلان پر بے پناہ خوش ہے اس سے کھلاڑیوں کا مورال بہت بلند ہوا۔

محمد ثقلین نے کہا کہ اس انعام کے بعد کھلاڑی مزید محنت کریں گے، اس سے جیتنے کی لگن میں اضافہ ہوا ہے انہیں اندازہ ہوا ہے کہ جیت کی صورت میں کرکٹ کے کھلاڑیوں کی طرح ان کی بھی عزت افزائی ہو گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد