6 انڈین ہاکی سٹار پاکستان آئیں گے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کہا ہے کہ بھارتی ہاکی فیڈریشن نے سپر لیگ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے چھ کھلاڑیوں کے نام پیش کر دیے ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں بھارت کی ہاکی ٹیم کے کپتان دلیپ ٹرکی،نائب کپتان ورن رسکیونے، گگن اجیت سنگھ، ارجن ہلپا، سندیپ سنگھ اور ڈسوزا شامل ہیں۔ پاکستان کی پہلی سپر لیگ آٹھ سے اٹھارہ ستمبر تک ہاکی کلب آف پاکستان کراچی میں کھیلی جائے گی۔ اس سپر لیگ میں چھ ٹیمیں کھیل رہی ہیں اور ہر ٹیم میں ایک ایک بھارتی کھلاڑی کھیلے گا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری بریگیڈئر ریٹائرڈ مسرت اللہ خان کے مطابق انڈین ہاکی فیڈریشن کا اپنے بہترین کھلاڑی بھیجنے کا اقدام بہت اچھا ہے اور اس سے خطے میں ہاکی کے کھیل کے فروغ میں مدد ملے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال بھارت میں ہونے والی پہلی ہاکی لیگ میں پاکستان کے متعدد کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی جن میں پینلٹی کارنر لگانے کے ماہر سہیل عباس اور اس وقت کے پاکستانی ٹیم کے کپتان وسیم احمد بھی شامل تھے۔ یہ دونوں کھلاڑیوں پاکستان کی قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں اور اس لیے وہ اپنے ملک کی پہلی ہاکی لیگ میں حصہ نہیں لیں گے۔یہ دونوں کھلاڑی ستمبر میں یورپ میں لیگ کھیل رہے ہوں گے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||