عبدالرشید شکور بی بی سی اردو ڈاٹ کام کراچی |  |
 |  سمیع اللہ نے دفتری مصروفیت کے سبب منیجر کی ذمہ داری جاری رکھنے سے معذرت کی ہے |
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سمیع اللہ کی جگہ سعیدخان کو قومی ہاکی ٹیم کا نیا منیجر مقرر کیا گیاہے۔ سمیع اللہ نے دفتری مصروفیت کے سبب منیجر کی ذمہ داری جاری رکھنے سے معذرت کی ہے۔ سابق اولمپئن سمیع اللہ گزشتہ سال بھارت کے خلاف سیریز کے موقع پر پاکستانی ہاکی ٹیم کے منیجر بنائے گئے تھے۔ سعید خان اسوقت سلیکٹر کی ذمہ داری نبھا رہے تھے انہیں منیجر بنائے جانے کے بعد ان کی جگہ سلیکٹر کی خالی جگہ سمیع اللہ سے پر کئے جانے کی توقع ہے۔ پاکستانی ہاکی ٹیم یورپ کے دورے پر جانے والی ہے جہاں وہ ایمسٹرڈیم اور ہیمبرگ میں ٹورنامنٹس کھیلے گی۔ ٹیم کا تربیتی کیمپ راولپنڈی میں شروع ہونے والا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن سلیکٹر اصلاح الدین کی جگہ بھی نئی تقرری کے بارے میں بھی سوچ رہی ہے اصلاح الدین سلیکٹر بنائے جانے کے بعد سے ٹیم کے سلیکشن معاملات سے خود کو دور رکھے ہوئے ہیں وہ اس کی معقول وجہ بتانے سے گریز کر رہے ہیں لیکن کہا جارہا ہے کہ وہ چیف سلیکٹر اختر رسول کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ |