BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 13 March, 2005, 15:33 GMT 20:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان ہاکی کا فائنل جیت گیا

 جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ
بھارت اور پاکستان کے درمیان یہ میچ کافی کانٹے دار رہا اور تماشائیوں کو خاصا سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا
نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں سات سے تیرہ مارچ تک ہونے والے چار ملکی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کی ٹیم نے بھارت کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ایک طویل عرصے کے بعد کسی بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں فتح حاصل کی ہے۔

پاکستان کی جانب سے پہلا گول کپتان شکیل عباسی نے میچ کے ساتویں منٹ میں کیا جبکہ دوسرا گول میچ کے دوسرے ہاف میں میچ کے باونویں منٹ میں کاشف یعقوب نے کیا۔

پاکستان کی ٹیم نے صرف ایک جبکہ بھارت کی ٹیم نے پانچ پینیلٹی کارنر حاصل کیے مگردونوں ٹیمیں اس سےفائدہ نہ اٹھا سکیں۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان یہ میچ کافی کانٹے دار رہا اور تماشائیوں کو خاصا سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا تاہم بھارتی کھلاڑی امپائروں کے فیصلوں پر نہ صرف احتجاج کرتے رہے بلکہ امپائر سے الجھتے بھی رہے۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑی میچ کے دوسرے ہاف میں خاص طور پر ایک دوسرے سے لڑتے جھگڑتے رہے۔ اسی وجہ سے پہلے بھارت کے وکرم ناتھ کو اور چند سیکنڈ کے بعد پاکستان کے محمد عمران کو امپائر نے ییلو کارڈ دکھایا۔

پاکستان ٹیم کے کپتان شکیل عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستانی لڑکے جذباتی ہوتے ہیں اس لیے بھارتی ٹیم ہمیشہ سے ایسے طریقے استعمال کرتی ہے جس سے ہمارے کھلاڑیوں کو غصہ آئے۔

پاکستانی کپتان نے کہا کہ اس میچ میں ہمارے کھلاڑیوں نے صبر کا مظاہرہ کیا اور بھارت کی اس منصوبہ بندی کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔

بھارتی ٹیم کے کوچ ہرندرا سنگھ کے بقول عوام اور ذرائع ابلاغ کے دباؤ کے سبب کھلاڑی جذباتی ہو کر کھیلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ میں دونوں ٹیموں کو روایتی حریف کہا جاتا ہے اگر دونوں کو دوست کہا جائے تو نہ کھلاڑی جذباتی ہوں اور نہ ہی رف کھیل کا مظاہرہ کریں۔

پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم نے انیس سو چھیاسی کے بعد کسی بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے تاہم پاکستان کی ٹیم کے کپتان شکیل عباسی کے بقول انہیں حقیقی خوشی تب ہو گی جب پاکستان ہاکی کا جونیئر عالمی کپ جیتے گا۔

جونیئر عالمی کپ ہاکی اس سال جون اور جولائی میں ہالینڈ میں کھیلا جائے گا۔
ہاکی کا گزشتہ جونیئر عالمی کپ بھارت نے جیتا تھا جبکہ پاکستان اس کے لیے کوالیفائی بھی نہیں کر سکا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد