BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 18 February, 2005, 15:50 GMT 20:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جونیئر ہاکی ٹیم کا اعلان

News image
پاکستانی ٹیم (فائل فوٹو)
سات سے تیرہ مارچ تک لاہور میں ہونے والے چار ملکی اور چھبیس مارچ سے تین اپریل تک کوالمپور میں ہونے والے چھ ملکی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹس کے لیے اٹھارہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

اختر رسول کی سربراہی میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی نے جونیئر ہاکی ٹیم کا انتخاب ٹرائلز لینے کے بعد کیا۔یہ ٹرائلز نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہوئے۔

ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
شکیل عباسی (کپتان)، طارق عزیز (نائب کپتان)،ناصر احمد،محمد اقبال،محمدعمران،عمران وارثی،محمداخلاق،محمد خالق۔عاصم خان،عمران خان، سجاد انور،رانا آصف،عدنان ذاکر،کاشف یعقوب،محمد اختر،یاسر اسلام۔ محمد عارف اور محمد اشتیاق۔

ان کھلاڑیوں میں کپتان اور نائب کپتان سمیت سات کھلاڑی ایسے ہیں جو سینئر ٹیم کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔

ان کھلاڑیوں کا یومیہ معاوضہ دو سو روپے سے بڑھا کر پانچ سو روپے کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ میچ جیتنے کی صورت میں ہر کھلاڑی کو پانچ پانچ ہزار روپے انعام کے طور پر دیے جائیں گے۔

جمعے کے روز لاہور ہی میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے۔ فیڈریشن کے صدر طارق کرمانی کے بقول ہاکی کی بہتری کے لیے ضروری ہے کہ یہ اجلاس زیادہ سے زیادہ ہوں۔

جمعے کے اجلاس کے ایک اہم فیصلے کی بابت طارق کرمانی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لیگ ہاکی کا آغاز جلد کیا جائے گا۔ طارق کرمانی کا کہنا تھا کہ وہ اس ادارے کو ایک نظام کے تحت لانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن میں ہر اہلکار، ٹیم کوچ،اور کھلاڑی کے انتخاب کو شفاف بنایا جائے گا۔تمام کھلاڑیوں کی درجہ بندی کی جائے گی اور ان کا انتخاب اسی درجہ بندی پر ہو گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد