ہاکی: پاکستان نے فائنل جیت لیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہالینڈ کے شہر ایمسٹلوین میں پاکستان نے اولمپک چمپیئن آسٹریلیا کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر آٹھ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ اس پورے ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی کاکردگی انتہائی شاندار رہی اور فائنل میں بھی پاکستانی ٹیم پہلے ہاف میں خسارے میں جانے کے باوجود میچ میں واپس آئی۔ اس میچ میں پاکستانی گول کیپر سلمان اکبر نے شاندار کھیل کا مظاہر کیا اور متعدد یقینی گول بچائے۔ پاکستان کی جانب سے پہلا گول عمران وارثی نے اٹھارویں منٹ میں، دوسرا عدنان ذاکر نے بتیسویں منٹ میں، تیسرا ریحان بٹ نے بیالیسویں منٹ اور آخری گول مدثر علی خان نے پچاسویں منٹ میں کیا۔ میچ کے پہلے ہاف میں آسٹریلیا نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ کے آٹھویں، چوبیسویں اور چونتیسویں منٹ گول کیے۔ آسٹریلیا کی جانب سے میچ کے ابتدائی پانچ منٹ میں پاکستانی گول پر چار حملے کیے گئے جو کہ ناکام رہے۔ ہاف ٹائم پر آسٹریلیا کو پاکستان پر ایک گول کی سبقت حاصل تھی تاہم دوسرے ہاف میں پاکستانی ٹیم نے اپنی حکمتِ عملی تبدیل کی اور مزید دو گول کر کے میچ میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||