پاکستان نے تیسرا میچ بھی جیت لیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے بھارت کو ہاکی ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ میں ایک کے مقابلے میں دوگول سے شکست دے دی ہے۔ اس فتح کے ساتھ پاکستان کو سیریز میں تین، صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ پہلے دو میچوں میں کامیابی کے بعد پیر کو جالندھر کے سرجیت سنگھ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے ایک مرتبہ پھر بھارتی ٹیم کو مکمل دباؤ میں رکھا اور کامیابی حاصل کی۔ میچ کا آغاز سست روی سے ہوا لیکن کھیل کے بارہویں منٹ میں پاکستان کی جانب سے طارق عزیز نے فیلڈ گول کے ذریعے پاکستان کو برتری دلا دی۔ یہ طارق عزیز کا حالیہ سیریز میں تیسرا گول تھا۔ پہلے گول کے بعد کھیل میں تیزی آ گئی اور دونوں ٹیموں نے مخالف گول پر حملے شروع کر دیے۔ اسی دوران بھارتی ٹیم نے تجربہ کار کھلاڑی وکرم پلے کو میدان میں اتارا جنہوں نے متعدد اچھی موو بنائیں مگر بھارتی فارورڈ لائن اس سے فائدہ نہ اٹھا سکی۔ کھیل کے ستائیسویں منٹ میں بھارت کی جانب سے تجبیر سنگھ نے راج پال سنگھ کے کراس پر گول کر کے پاکستان کی برتری ختم کر دی۔ تاہم چار منٹ بعد ہی پاکستان کی جانب سے شکیل عباسی کے پاس پر کپتان محمد ثقلین نے پاکستان کی جانب سے فیصلہ کن گول کر دیا۔ دوسرے ہاف میں اگرچہ کھیل تیزی سےہوا تاہم کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ پاکستان کو اس ہاف میں چھ پنلٹی کارنر بھی ملے مگر ان سے فائدہ نہ اٹھایا جا سکا۔ سیریز کے پہلے مرحلے میں مکمل شکست کے بعد اب بھارتی ٹیم منگل کو سیریز کے دوسرے مرحلے میں بقیہ تین میچ کھیلنے کےلیے پاکستان روانہ ہو جائے گی۔ دوسرے مرحلے کا پہلا میچ 22 فروری کو راولپنڈی دوسرا 24 فروری کو فیصل آباد جبکہ آخری 26 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ | اسی بارے میں پاکستان کی لگاتار دوسری کامیابی19 February, 2006 | کھیل ہاکی: پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا18 February, 2006 | کھیل کرکٹ میں کامیابی ، ہاکی میں صرف دعوے23 December, 2005 | کھیل ہاکی: بھارت نے پاکستان کو ہرا دیا11 December, 2005 | کھیل چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہاکی ٹیم کا انتخاب19 November, 2005 | کھیل ہاکی میں شائقین کی عدم دلچسپی17 September, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||