BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 22 February, 2006, 14:25 GMT 19:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہاکی: پاکستان سیریز جیت گیا

پاک بھارت ہاکی میچ
سیریز کے باقی دو میچ بھی پاکستان میں کھیلے جائیں گے
پاکستان نے بھارت کے خلاف لاہور میں کھیلا جانے والا ہاکی میچ ڈرا کر کے پاکستان اور بھارت کے درمیان چھ میچوں کی سیریز جیت لی ہے۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جانے والا چوتھا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

بھارت نے اس سیریز میں پہلی بار خود کو شکست سے بچایا۔ پاکستان نے بھارت میں ہونے والے اس سیریز کے پہلے تینوں میچوں فتح حاصل کی تھی۔

اس میچ کو دیکھنے کے لیے سٹیڈیم میں داخلہ مفت تھا اور تقریبا بیس ہزار تماشائیوں نے پاک بھارت میچ سے لطف اٹھایا۔

پاکستان کی ٹیم کا واحد گول میچ کے پندرویں منٹ میں محمد عمران نے پینیلٹی کارنر پر کیا۔

پہلے ہاف کے ختم ہونے پر پاکستان کی ٹیم 0-1 سے جیت رہی تھی۔

دوسرے ہاف میں بھی پاکستان نے بھارت کے گول پر کئی حملے کیے لیکن گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

بھارتی ٹیم نے پاکستان کے ایک حملے کی جوابی کارروائی کرتے ہوئے میچ کے تریسٹھویں منٹ میں پاکستان کے خلاف گول کر دیا یہ گول بھارتی فارورڈ تیجبیر سنگھ نے کیا۔

پاکستان کی ٹیم نے اس میچ میں تین پینیلٹی کارنر حاصل کیے جبکہ بھارتی ٹیم محض ایک پینیلٹی کارنر ہی حاصل کر سکی۔

پاکستان کی ٹیم نے اس میچ میں گول کرنے کے متعدد یقینی مواقع گنوائے اور پاکستان ٹیم کے کپتان اور کوچ نےتسلیم کیا کہ گول پوسٹ کے قریب جا کر گول نہ کر سکنا پاکستان کی ہاکی ٹیم کا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔

پاکستان ٹیم کے کپتان محمد ثقلین نے تسلیم کیا کہ یہ مسئلہ اب سنگین ہوتا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ تربیت کے دوران ہم اس پر بہت توجہ دیتے ہیں اور اب بھی اس پر کام کریں گے۔

پاکستان کی ٹیم کے کوچ آصف باجوہ نے کہا کہ اگرچہ آج کا میچ برابر کر کے ہم نے یہ سیریز تو جیت لی ہے لیکن گزشتہ میچوں کی نسبت پاکستان کی ٹیم نے اس میچ میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اب ہم ٹیم میٹنگ میں اس پر بات کریں گے کہ آخر ایسا کیوں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں نے جو غلطیاں آج کیں ان سے تو لگتا تھا کہ وہ تین میچ جیتنے کی وجہ سے کچھ ڈھیلے پڑ گئے تھے۔

بھارتی کوچ راجندر سنگھ نے کہا کہ ابھی تک اس سیریز میں معیاری ہاکی دیکھنے کو نہیں ملی اور جس طرح پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا زور دار مقابلہ ہوتا ہے ایسا مقابلہ ابھی تک اس سیریز میں نہیں ہوا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد