ہاکی میں بھارت کی کامیابی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی ہاکی ٹیم نے پاکستان کے خلاف ہونے والے سیریز میں پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ فیصل آباد ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والے پاک بھارت سیریز کے پانچویں میچ میں بھارت نے ایک کے مقابلے دو گول سے فتح حاصل کی۔ پاکستان کی ٹیم نے جمعہ کے روز سیریز کے پانچویں میچ کے پہلے ہاف کے اٹھائیسویں منٹ میں پینلٹی کارنر پر گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ وقفے کے بعد پاکستان کی ٹیم کے ایک ناکام پینلٹی کارنر کے جواب میں بھارتی ٹیم نے جوابی حملہ کیا اور ان کے فارورڈ راج پال سنگھ نے میچ کے پچپن ویں منٹ میں پاکستان کی برتری ختم کر دی۔ بھارتی ٹیم نے پاکستانی گول پر حملے جاری رکھے اور صرف تین منٹ کے بعد ایک پینلٹی کارنر حاصل کیا جس کے ریباؤنڈ پر کنول پریت نے اپنی ٹیم کو فیصلہ کن برتری دلا دی۔ بھارتی ٹیم نے آٹھ جبکہ پاکستان کی ٹیم نے چار پینیلٹی کارنر حاصل کیے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں ہونے والے سیریز کے آخری میچ میں وہ اپنی پوری قوت سے میدان میں اتریں گے۔ بھارتی ٹیم کے کوچ راجندر سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کے کھیل میں بتدریج بہتری آئی ہے اور لاہور کا میچ برابر کرنے کے بعد اس میچ کا جیتنا اس بات کا واضح ثبوت ہے۔ فیصل آباد ہاکی سٹیڈیم میں ہونے والا یہ پہلا بین الاقوامی میچ تھا۔ اس میچ کو دیکھنے کے لیے اٹھارہ ہزار شائقین ہاکی سٹیڈیم میں موجود تھے۔ | اسی بارے میں ہاکی: پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا18 February, 2006 | کھیل پاکستان کی لگاتار دوسری کامیابی19 February, 2006 | کھیل پاکستان نے تیسرا میچ بھی جیت لیا20 February, 2006 | کھیل ہاکی ٹیمیں پاکستان پہنچ گئیں21 February, 2006 | کھیل ہاکی: پاکستان سیریز جیت گیا22 February, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||