BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 24 March, 2006, 15:39 GMT 20:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کامن ویلتھ: انڈیاکی تیسری پوزیشن

انڈیا کےگنگن نارنگ وکٹری سٹینڈ سے بھارت کے میڈلز کی تعداد پر نظر رکھےہوئے ہیں۔
آسٹریلیا میں جاری اٹھارویں دولت مشترکہ کھیلوں میں انڈیا کا شاندار مظاہرہ جاری ہے۔

انڈیا نے اب تک بیس سونے کے میڈل حاصل کیئے ہیں اور فی الوقت ان کھیلوں ميں حصہ لینے والے ملکوں میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے بعد ہندوستان تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

ہندوستان کو اب تک43 میڈلز حاصل ہوئے ہیں جس میں تیرہ چاندی اور دس کانسی کے میڈلز شامل ہیں۔

ان میں سب سے زیادہ میڈلز نشانے بازی میں حاصل ہوئے ہیں۔ نشانے بازی کے مقابلوں میں ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلی مرتبہ میاں بیوی کی جوڑی نے سونے کے میڈلز حاصل کیئے ہیں۔

انڈیا ہاکی
انڈیا اپنے قومی کھیل ہاکی میں کوئی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا۔

شوہر سمریش جنگ نے اب تک پانچ سونے کےمیڈلز اور ایک چاندی کا مڈل حاصل کیا ہے جبکہ انکی بیوی انوجا جنگ نے نشانے بازی میں ہی ایک سونے کا میڈل حاصل کیا ہے۔

سمریش ایک ہی برس میں دولت مشترکہ کھیلوں میں انفرادی طور پر سب سے زیادہ سونے کے میڈل حاصل کرنے کا ریکارڈ بنانا چاہتے ہیں۔اب تک یہ ریکارڈ چھ سونے کے مڈل حاصل کرنے کا ہے اور سمریش جنگ فی الوقت صرف تین میڈلز کی دوری پر ہیں۔

ایتھنزاولپمک میں انڈیا کو واحد چاندی کا میڈل دلانے والے نشانے باز راجوردھن سنگھ راٹھور نے اپنے کوچ کو شکست دے کر دولت مشترکہ کھیلوں کے نشانے بازی کے مقابلے میں سونے کا میڈل حاصل کیا ہے۔

اس کے علاوہ وزن اٹھانے کے مقابلوں میں بھی انڈیا کی گیتا رانی کو سونے کا مڈل حاصل ہوا ہے۔ بیڈمنٹن کے مقابلے میں انڈین کھلاڑیوں نے کانسی کا میڈل حاصل کیا ہے۔

لیکن انڈیا کے قومی کھیل ہاکی میں مردوں کے زمرے میں ہندوستان کے کھلاڑیوں نے مایوس کیا ہے۔ جبکہ خواتین کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد