BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈین ویٹ لفٹرز کو پابندی کا سامنا
گزشتہ ہفتے بھی ایک انڈین کھلاڑی کا ممنوعہ مواد استعمال کرنے کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت نکلا تھا
دولتِ مشترکہ کھیلوں کی فیڈریشن نے تصدیق کر دی ہے کہ تجزیے سے ثابت ہوگیا ہے کہ انڈیا کے دو ویٹ لفٹرز نے ایک ممنوعہ مواد استعمال کیا ہے۔

فیڈریشن نے اس وقت تک ان دونوں کھلاڑیوں کے نام ظاہر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک اگلے چند روز میں کھیلوں کی ثالثی عدالت کا عارضی ڈویژن ان دونوں کھلاڑیوں کا معاملہ سن نہیں لیتا۔

اس قضیئے کے سبب انڈیا کے کھلاڑیوں پر ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں پانچ سال تک کی پابندی لگ سکتی ہے۔

فیڈریشن کے صدر مائیک فینل کا کہنا تھا ’میں اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ دو ٹیسٹ ہوئے ہیں اور دونوں کا نتیجہ مثبت رہا ہے۔‘

دونوں انڈین ویٹ لفٹرز کے ٹیسٹ دولتِ مشترکہ کھیل شروع ہونے سے پہلے لیئے گئے تھے۔

فینل نے کہا کہ دونوں میں سے ایک کھلاڑی نے دولتِ مشترکہ کھیلوں کے ایک مقابلے میں حصہ بھی لیا تھا اگرچہ اسے کوئی تمغہ نہیں ملا تھا۔ دوسرے کھلاڑی نے مقابلہ شروع ہونے سے قبل ہی اپنی دستبرداری کا اعلان کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ممنوعہ مواد استعمال کرنے پر سخت سزائیں دی جاتی ہیں تاکہ کھلاڑیوں کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔

گزشتہ اتوار کو انڈین ٹیم کو اس بات سے آگاہ کر دیا گیا تھا کہ دو کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کے نتائج آ گئے ہیں اور وہ مثبت ہیں۔ اس کے اگلے روز یعنی گزشتہ پیر کو دونوں کھلاڑیوں نے درخواست دی تھی کہ ان کے ٹیسٹ کے لیئے دوسرا نمونہ جسے ’بی‘ نمونہ بھی کہتے ہیں، لیا جائے۔

جمعرات کو اس دوسرے یعنی ’بی‘ نمونے کا نتیجہ بھی سامنے آگیا۔

انڈین دستے کے جنرل مینیجر گربیر سنگھ نے اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: ’ہم اس پر حیران اور صدمے میں ہیں۔ انڈیا کے کھلاڑی دولتِ مشترکہ کھیلوں میں اچھی کارکردگی دکھا رہے تھی اور اس وقت ایسا نہیں ہونا چاہیئے تھا۔‘

بین الاقوامی قانون کے مطابق ایک سال کے اندر جس ملک کے تین کھلاڑیوں کے ممنوعہ ادویات یا مواد استعمال کرنے کا ٹیسٹ مثبت ہو، اسے بین الاقوامی مقابلوں سے خارج کر دیا جاتا ہے یا جرمانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

گزشتہ ہفتے ایک انڈین ویٹ لفٹر کو ایسے ہی ٹیسٹ میں ناکام ہونے پر دولتِ مشترکہ کی سکواڈ سے نکال دیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد