BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 23 March, 2006, 04:09 GMT 09:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کھلاڑی پھر’کھو‘ گئے
آسٹریلیا کی پولیس نے کہا ہے کہ میلبورن میں جاری دولتِ مشترکہ کے کھیلوں میں شرکت کے لیئے آئے ہوئے نو ایتھلیٹس کہیں غائب ہوگئے ہیں۔

’گمشدہ‘ ایتھلیٹس میں سات کا تعلق سیارالیئون سے، جبکہ دیگر دو تنزانیہ اور بنگلہ دیش کے کھلاڑی ہیں۔

ٹیم کے اہکاروں کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں معلوم آیا یہ ایتھلیٹس اس امید پر کہیں غائب ہوئے ہیں کہ وہ آسٹریلیا میں سیاسی پناہ طلب کرنے کے لیئے درخواست دیں گے۔

میلبورن سے بی بی سی کے نامہ نگار فل مرسر نے اپنے مراسلے میں بتایا ہے کہ ’گمشدہ ‘ کھلاڑی گزشتہ دو دوز سے کسی کو دکھائی نہیں دیئے۔

ان میں سے اکثر کا تعلق ایتھلیٹکس سے ہے جبکہ ایک ویٹ لفٹر ہے۔

یہ کھلاڑی اپنے ملک سے دولتِ مشترکہ کھیلوں میں شریک دستے کا تقریباً ایک تہائی حصہ ہیں۔

گزشتہ کھیلوں کے دوران بھی افریقہ کے بیس کھلاڑی کہیں غائب ہوگئے تھے

غائب ہونے والے کھلاڑی اس بڑھتی ہوئی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جو ایسے کھلاڑیوں کی ہے جن کے بارے میں پتہ ہی نہیں کہ وہ کہاں چلے گئے ہیں۔ ان کے بارے میں یہ تو علم ہے کہ وہ کھیلوں میں شرکت کے لیئے آسٹریلیا آئے تھے مگر بعد میں کیا ہوئے کوئی نہیں جانتا۔

اس ہفتے کے اوائل میں تنزانیہ کے ایک باکسر اور چار سو میٹر کی دوڑ کے لیئے آئے ہوئے ایک بنگلہ دیشی کھلاڑی بھی کہیں کھو گئے تھے۔

میلبورن میں آئے ہوئے کھلاڑیوں کو خصوصی ویزے جاری کیئے گئے ہیں جو مزید ایک ماہ تک مؤثر رہیں گے اور اس کے بعد ان کی مدت ختم ہو جائے گی۔

دریں اثناء پولیس ان کھلاڑیوں کو تلاش کر رہی ہے۔ پولیس نے یہ کارروائی ٹیم کے اہلکاروں کی طرف سے رپورٹ درج کرانے کے بعد شروع کی ہے۔

سیارالیئون کے کھلاڑیوں کو دیگر کی نسبت قدرے سخت قسم کی جانچ پڑتال کا سامنا رہا ہے۔

اس سے پہلے برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ہونے والے دولتِ مشترکہ کے کھیلوں کے دوران افریقہ سے آئے ہوئے بیس کے قریب ایتھلیٹس بھی غائب ہوگئے تھے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد